Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

جانور صدقہ کرنے سے عقیقہ نہ ہوگا | عقیقہ کے مسائل

جانور صدقہ کرنے سے عقیقہ نہ ہوگا | عقیقہ کے مسائل
Reference 318 September 18, 2025 9,703 views
اصل سوالجانور صدقہ کرنے سے عقیقہ نہ ہوگا | عقیقہ کے مسائل

جانور صدقہ کرنے سے عقیقہ نہ ہوگا

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

لڑکی کے عقیقہ کی نیت سے ایک بکری ذبح کرنے کی بجائے اس بکری کی قیمت کا صدقہ کر دیا تو کیا اس صورت میں عقیقہ ہو جائے گا یا نہیں بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی حضرت

المستفتی:عبدالجبار الغوثی ویراول گجرات

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواببعون الملک الوہاب :

بکری کی قیمت صدقہ کرنے سے عقیقہ نہ ہوا کہ عقیقہ بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جانور ذبح کرنے کو کہتے ہیں۔

ہندیہ میں ہے “اﻟﻌﻘﻴﻘﺔ ﻋﻦ اﻟﻐﻼﻡ ﻭﻋﻦ اﻟﺠﺎﺭﻳﺔ ﻭﻫﻲ ﺫﺑﺢ ﺷﺎﺓ ﻓﻲ ﺳﺎﺑﻊ اﻟﻮﻻﺩﺓ ﻭﺿﻴﺎﻓﺔ اﻟﻨﺎﺱ ﻭﺣﻠﻖ ﺷﻌﺮﻩ ﻣﺒﺎﺣﺔ ﻻ ﺳﻨﺔ ﻭﻻ ﻭاﺟﺒﺔ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﻮﺟﻴﺰ ﻟﻠﻜﺮﺩﺭﻱ” (ج٥،ص٣٦٢)

بہارشریعت میں ہے “بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذبح کیا جاتا ہے اوس کو عقیقہ کہتے ہیں” (ح١٥، ص٣٥٧)۔

واللہ تعالی اعلم

کتبہ : مفتی شان محمد المصباحی القادری

٢٧ستمبر٢٠٢١

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.