Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

طلبہ کی غیر حاضری پر مالی جرمانہ عائد کر نا کیسا ہے

طلبہ کی غیر حاضری پر مالی جرمانہ عائد کر نا کیسا ہے
Reference 346 September 18, 2025 13,837 views
اصل سوالطلبہ کی غیر حاضری پر مالی جرمانہ عائد کر نا کیسا ہے

طلبہ کی غیر حاضری پر مالی جرمانہ عائد کر نا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال : علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ اسکول اور کالجوں میں طلبہ سے غیر حاضری کے طور پر اور ہوم ورک وغیرہ نہ کرنے پر جرمانے کے طور پر رقم لینا کیسا ہے اور اس رقم کو اسکول کالج میں میں خرچ کرسکتے ہیں یا نہیں جب کہ اسکول اور کالج پرائیویٹ ہوتے ہیں اس رقم کو مالک رکھ سکتا ہے یا نہیں ۔

ازروئے شرع جواب عنایت فرماکر ذرہ نوازی کا موقع عنایت فرمائے.

سائل: محمد آصف نظامی، مندسور ایم پی

الجواب بعون الملک الوہاب :

جن اسکول و کالج میں فری سہولیات مہیا نہیں، وہاں لیٹ فیس تعزیر بالمال ہے جو ناجائز وممنوع ہے ۔ اور جہاں فری سہولیات مہیا ہیں وہاں پیسہ لینا تعزیر بالمال نہیں بلکہ قیام وطعام کی سہولیات کا معاوضہ ہے کہ وہ مدرسہ یا کالج طالب علم کو جو فری سہولیات دے رہا ہے اس نے اس طالب علم کے لئے انکو چند دنوں کے لئے روک دیا ہے تاکہ وہ غیر حاضری وغیرہ سے باز آجاے اور محنت سے پڑھے ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبہ : مفتی شان محمدقادری مصباحی

4/اگست 2018ء

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.