Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

قبرستان میں کھیل کود کرنا

قبرستان میں کھیل کود کرنا
Reference 24 September 18, 2025 10,787 views
اصل سوالقبرستان میں کھیل کود کرنا

قبرستان میں کھیل کود کرنا

سوال : قبرستان پر گائے، بیل باندھنا، نالی کا پانی بہانا، جوتا پہن کر چلنا اور کرکٹ وکبڈی کھیلنا ، قبرستان میں کھیل کود کرناکیسا ہے؟

حکم شرعی:     یہ تمام باتیں حرام وگناہ ہیں ۔   ان کے مرتکب گنہگار ومستحق عذاب نار ہیں کہ یہ َاموات مسلمین کی بے حرمتی اورا یذا رسانی ہے ۔ علماے کرام کا اتفاق ہے کہ مسلمان کی عزت زندہ مردہ برابر ہے ۔ اور حدیث میں ہے کہ حضور اقدس سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:الْمَیِّتُ یُوْذِیْہٖ فِیْ قَبْرِہٖ مَایُوذِیْہٖ فِی بَیْتِہٖ ۔ مردے کو قبر میں بھی اس بات سے تکلیف ہوتی ہے، جس سے اپنے گھر میں تکلیف ہوتی ہے ۔ (مسند الفردوس) ۔ اسی لیے فقہاے کرام نے فرمایا: قبر سے ٹیک لگانا اس پر چلنا، بیٹھنا سونا، قبرستان میں کھیل کود کرنا سب حرام ہے ۔  حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک آدمی کو آگ کی چنگاری پر بیٹھا رہنا یہاں تک کہ وہ اس کے کپڑے کو جلا کر جلد تک پہنچ جائے اس کے لیے اس بات سے بہتر ہے کہ وہ قبر پر بیٹھے ۔ (مسلم: ص۳۱۲، ج۱/ ابوداؤد/ نسائی/ ابن ماجہ) ۔ مسلم الثبوت میں ہے: تحصیل اسباب الواجب واجب واسباب الحرام حرام بالاجماع ۔ (ص:۳۸)۔ یہی وجہ ہے کہ فقہاے کرام نے قبرستان کے نئے راستے میں چلنا حرام قرار دیا۔ چنانچہ شامی میں ہے: نصوا علی ان المرور فی سکۃ حادثۃ فیہا حرام (آخر کتاب الطہارۃ بحوالہ طحطاوی) حتیٰ کہ فاضل محقق حسن شرنبلالی اور ان کے استاذ علامہ محمد بن حموی فرماتے ہیں: ۔ چلنے میں جو آواز جوتے سے پیدا ہوتی ہے اس سے اَموات کو تکلیف پہنچتی ہے (مراقی الفلاح) جب جوتے کی آواز سے مردوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔  تو اس پر دوڑنے اور جانور باندھنے سے ضرور تکلیف ہوگی اور جب قبرستان کے نئے راستے سے گزرنا اس لیے حرام ہوا کہ ہوسکتا ہے وہ راستہ کسی قبر پر سے گزرا ہو  ۔  تو مسئلہ دائرہ میں یہ امکان بہت قوی ہے بلکہ اس کا گمان غالب ہے کیوںکہ راستہ نکالنے میں لوگ یہ احتیاط برتتے ہیں کہ قبر سے نہ گزرے مگر جانوروں سے احتیاط کی کیا امید۔ اور کرکٹ، کبڈی کھیلنے والے تو ان سے بھی زیادہ آزاد وغیر محتاط۔ ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔

اسکرٹ (skirt) بیچناکیسا ہے ۔

خطبہ جمعہ میں امام صاحب کاہاتھ میں عصا لینا

 

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.