Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #642 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 10.1K Views

کیا پتھر کے نگینوں میں تاثیر ہوتی ہے ؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

کیا پتھر کے نگینوں میں تاثیر ہوتی ہے ؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

کیا پتھر کے نگینوں میں تاثیر ہوتی ہے ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نگینہ پہننے سے تقدیر نہیں بدل جاتی البتہ دوا کی طرح بعض نگینوں میں تاثیرات ہوتی ہیں ۔ چنانچہ فیض القدیر میں ہے : “فی حدیث لہ شأن من تختم بالعقیق وفق لکل خیر واحبہ الملکان و من خواصہ تسکین الروع عن الخصام و یقطع نزف الدم” یعنی عقیق کے نگینے کے متعلق حدیث پاک میں ہے یہ پہننے والے کو ہر قسم کی بھلائی ملے گی اور فرشتے اس سے محبت کریں گے اور اس کے خواص سے ہے کہ دل مَدِّ مقابل کے وقت سکون میں رہتا ہے اور نکسیر پھوٹنا ختم ہو جاتا ہے. (فیض القدیر حرف التاء جلد 3 صفحہ 235 مرتبہ التجاریہ الکبری مصر) مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں : عقیق کا نگینہ بہت مبارک ہے، حدیث شریف میں ہے : “تختم بالعقیق فانہ مبارک” یعنی چاندی کی انگوٹھی عقیق سیاہ کا نگینہ بہت اعلی ہے، بعض روایات میں ہے کہ پیلے یاقوت کی انگوٹھی طاعون سے محفوظ رکھتی ہے، بعض روایات میں ہے کہ عقیق کی انگوٹھی فقیری دور کرتی ہے. (مراٰۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6 صفحہ 131 نعیمی کتب خانہ گجرات) فائدہ : مرد کے لئے چاندی کی ساڑھے چار ماشے سے کم ایک نَگْ والی، ایک انگوٹھی پہننا جائز ہے، اس کے علاوہ سونے، پیتل اور تانبے وغیرہ کی انگوٹھی یا چاندی کی 2 انگوٹھیاں یا زیادہ انگوٹھیاں یا ایک چاندی کی انگوٹھی دو نگوں والی یا ایک خالی چھلا چاہے چاندی کا ہو یا کسی اور دھات کا مرد کے لئے پہننا ناجائز و حرام ہے ۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

Kutubahu & Verified by:

کیا پتھر کے نگینوں میں تاثیر ہوتی ہے ؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نگینہ پہننے سے تقدیر نہیں بدل جاتی البتہ دوا کی طرح بعض نگینوں میں تاثیرات ہوتی ہیں ۔ چنانچہ فیض القدیر میں ہے : "فی حدیث لہ شأن من تختم بالعقیق وفق لکل خیر واحبہ الملکان و من خواصہ تسکین الروع عن الخصام و یقطع نزف الدم" یعنی عقیق کے نگینے کے متعلق حدیث پاک میں ہے یہ پہننے والے کو ہر قسم کی بھلائی ملے گی اور فرشتے اس سے محبت کریں گے اور اس کے خواص سے ہے کہ دل مَدِّ مقابل کے وقت سکون میں رہتا ہے اور نکسیر پھوٹنا ختم ہو جاتا ہے. (فیض القدیر حرف التاء جلد 3 صفحہ 235 مرتبہ التجاریہ الکبری مصر) مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں : عقیق کا نگینہ بہت مبارک ہے، حدیث شریف میں ہے : "تختم بالعقیق فانہ مبارک" یعنی چاندی کی انگوٹھی عقیق سیاہ کا نگینہ بہت اعلی ہے، بعض روایات میں ہے کہ پیلے یاقوت کی انگوٹھی طاعون سے محفوظ رکھتی ہے، بعض روایات میں ہے کہ عقیق کی انگوٹھی فقیری دور کرتی ہے. (مراٰۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6 صفحہ 131 نعیمی کتب خانہ گجرات) فائدہ : مرد کے لئے چاندی کی ساڑھے چار ماشے سے کم ایک نَگْ والی، ایک انگوٹھی پہننا جائز ہے، اس کے علاوہ سونے، پیتل اور تانبے وغیرہ کی انگوٹھی یا چاندی کی 2 انگوٹھیاں یا زیادہ انگوٹھیاں یا ایک چاندی کی انگوٹھی دو نگوں والی یا ایک خالی چھلا چاہے چاندی کا ہو یا کسی اور دھات کا مرد کے لئے پہننا ناجائز و حرام ہے ۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...