کیا بیوی حیض کی حالت میں اپنے ہاتھ کے ساتھ شوہر کی منی نکال سکتی ہے ؟
سوال (Question):
کیا بیوی حیض کی حالت میں اپنے ہاتھ کے ساتھ شوہر کی منی نکال سکتی ہے ؟
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا بیوی حیض کی حالت میں اپنے ہاتھ کے ساتھ شوہر کی منی نکال سکتی ہے ؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ بیوی حیض کی حالت میں ہو یا نہ ہو ہرصورت میں اس کے لئے اپنے ہاتھ سے شوہر کے عضو کو رگڑ کر اس سے منی نکالنا جائز ہے ۔ چنانچہ فتاویٰ شامی میں ہے : “یَجُوْزُ اَنْ یَّسْتَمْنِیَ بِیَدِزَوْجَتِہِ” یعنی اپنی بیوی کے ہاتھ سے منی نکالنا جائز ہے ۔ (ردالمحتار علی درمختار جلد 9 کتاب الحدود صفحہ 44 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ) واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کتبـــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی