Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #68 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 8.5K Views

کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم/ Death In Covid 19

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم/ Death In Covid 19

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین کرونا کے میت کو غسل کس طرح کرانا چاہئےغسل کرنا ہے کہ نہیں . اگرکرانا ہو تو کیاحکم ہے؟ سائل حافظ سبطین رضا قادری ایوبی خانقاہ قادریہ ایوبیہ پپراکنک کشی نگر الجواب:کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم مرنے کے بعد مسلمان کو غسل دینا فرض کفایہ ہے . چاہے کسی بیماری سے اس کی موت ہوئی ہو یا طبعی موت ہوئی ہو، یہاں تک کہ اگر مسلمان مردہ دریا میں ملا ہو تب بھی اس کو غسل دینا یا اسی دریا میں غسل کی نیت سے حرکت دینا ضروری ہے ورنہ جتنے لوگوں کو اس کی موت کی اطلاع ہوئی سب گنہگار ہوں گے ۔ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: “میّت کو نہلانا فرض کفایہ ہے بعض لوگوں نے غسل دے دیا تو سب سے ساقط ہوگیا” . (بہار شریعت حصہ۴ ص٨١٠ ) اور تحریر فرماتے ہیں: “میّت سے غسل اُتر جانے اور اس پر نماز صحیح ہونے میں نیت اور فعل شرط نہیں . یہاں تک کہ مُردہ اگر پانی میں گِر گیا یا اس پر مینھ برسا کہ سارے بدن پر پانی بہہ گیا غسل ہوگیا . مگر زندوں پر جو غسلِ میّت واجب ہے یہ اس وقت بری الذّمہ ہوں گے کہ نہلائیں ۔ لہٰذا اگر مردہ پانی میں ملا تو بہ نیت غسل اُسے تین بار پانی میں حرکت دے دیں کہ غسل مسنون ادا ہوجائے اور ایک بار حرکت دی تو واجب ادا ہوگیا مگر سنّت کا مطالبہ رہا” (بہار شریعت حصہ ۴ ص٨١۴) کرونا کے مریض کو بھی غسل کا وہی طریقہ ہے جو دیگر میت کا ہے ۔ البتہ احتیاطی تدابیر جیسے دستانے، ماسک وغیرہ طبی تدابیر کا لحاظ بقدر اجازتِ شرع مناسب ہے ۔ اگر زیادہ خطرہ کا اندیشہ ہو تو جیسے بھی ممکن ہو اس کے بدن پر پانی بہادیں ۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔ ٩/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢٢/اپریل ٢٠٢١ء

Alimi Darul Ifta Jamia Alimia Jamda Shahi Basti

ویڈیو کالنگ کے ذریعے نکاح کا حکم / نکاح کے مسائل

Kutubahu & Verified by:

کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین کرونا کے میت کو غسل کس طرح کرانا چاہئےغسل کرنا ہے کہ نہیں . اگرکرانا ہو تو کیاحکم ہے؟ سائل حافظ سبطین رضا قادری ایوبی خانقاہ قادریہ ایوبیہ پپراکنک کشی نگر الجواب:کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم مرنے کے بعد مسلمان کو غسل دینا فرض کفایہ ہے . چاہے کسی بیماری سے اس کی موت ہوئی ہو یا طبعی موت ہوئی ہو، یہاں تک کہ اگر مسلمان مردہ دریا میں ملا ہو تب بھی اس کو غسل دینا یا اسی دریا میں غسل کی نیت سے حرکت دینا ضروری ہے ورنہ جتنے لوگوں کو اس کی موت کی اطلاع ہوئی سب گنہگار ہوں گے ۔ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "میّت کو نہلانا فرض کفایہ ہے بعض لوگوں نے غسل دے دیا تو سب سے ساقط ہوگیا" . (بہار شریعت حصہ۴ ص٨١٠ ) اور تحریر فرماتے ہیں: "میّت سے غسل اُتر جانے اور اس پر نماز صحیح ہونے میں نیت اور فعل شرط نہیں . یہاں تک کہ مُردہ اگر پانی میں گِر گیا یا اس پر مینھ برسا کہ سارے بدن پر پانی بہہ گیا غسل ہوگیا . مگر زندوں پر جو غسلِ میّت واجب ہے یہ اس وقت بری الذّمہ ہوں گے کہ نہلائیں ۔ لہٰذا اگر مردہ پانی میں ملا تو بہ نیت غسل اُسے تین بار پانی میں حرکت دے دیں کہ غسل مسنون ادا ہوجائے اور ایک بار حرکت دی تو واجب ادا ہوگیا مگر سنّت کا مطالبہ رہا" (بہار شریعت حصہ ۴ ص٨١۴) کرونا کے مریض کو بھی غسل کا وہی طریقہ ہے جو دیگر میت کا ہے ۔ البتہ احتیاطی تدابیر جیسے دستانے، ماسک وغیرہ طبی تدابیر کا لحاظ بقدر اجازتِ شرع مناسب ہے ۔ اگر زیادہ خطرہ کا اندیشہ ہو تو جیسے بھی ممکن ہو اس کے بدن پر پانی بہادیں ۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔ ٩/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢٢/اپریل ٢٠٢١ء
Alimi Darul Ifta Jamia Alimia Jamda Shahi Basti

ویڈیو کالنگ کے ذریعے نکاح کا حکم / نکاح کے مسائل

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...