Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #922 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 12.5K Views

اللہ اور رسول ایک ہیں کہنا کیسا ہے ؟ کیا یہ کہنا کفر ہے ؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

اللہ اور رسول ایک ہیں کہنا کیسا ہے ؟ کیا یہ کہنا کفر ہے ؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

اللہ اور رسول ایک ہیں کہنا کیسا ہے ؟ کیا یہ کہنا کفر ہے ؟

سوال : زید نے دیوبندیوں کی ایک کتاب میں لکھا ہوا دیکھا کہ اللہ اور رسول ایک نہیں. یہ دیکھ کر زید نے کہا میں یہ نہیں مان سکتا کیونکہ میری سمجھ میں اللہ اور رسول ایک ہی ہیں، چاہے میں اس کے کہنے سے کافر ہی کیوں نہ ہو جاؤں لیکن میں تو یہی جانتا ہوں کہ اللہ اور رسول ایک ہی ہیں. یہ سن کر عمر نے کہا زید تمہیں اس طرح نہیں کہنا چاہیے. مجھے خوف ہے کہ کہیں تمہارا یہ کہنا واقعی کفر نہ ہو جائے اور تم کافر نہ ہو جاؤ. عمرو کی باتیں سن کر زید بہت نادم ہوا اور اس نے توبہ بھی کر لی لیکن پھر بھی بہت پشیماں اور خوف زدہ ہے. دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا یہ کہنا کیسا ہے؟ زید اس کے کہنے سے گنہ گار ہوا یا واقعی یہ کہنا کفر ہے. بصورت دیگر زید کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرنا پڑے گا یا صرف توبہ کر لینا یہ کافی ہوگا؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر زید نے یہ کہا کہ اللہ اور رسول ایک ہی ہیں اور مراد یہ ہے کہ باعتبار ذات ایک ہیں تو یہ کفر ہے ۔ اور اگر مراد یہ تھی کہ باعتبار اطاعت ایک ہیں کہ رسول کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے اور اللہ کی اطاعت رسول کی اطاعت ہے تو کفر نہیں ۔ مگر ایسے کلمات سے جو موہوم شرک وکفر ہوں احتراز واجب ہے ۔ اور یہ کہنا ہے کہ چاہے میں اس کہنے سے کافر ہی کیوں نہ ہو جاؤں ۔ چونکہ اس میں کفر کے ساتھ اپنی رضا ظاہر کر رہا ہے لہذا یہ بھی کفر ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری مطبوعہ مصر جلد ثانی صفحہ 235 میں ہے ” من یرضی بکفر نفسہ فقد کفر ” یعنی جو شخص اپنے کفر پر راضی ہو تو وہ کافر ہو گیا ۔ لہذا زید توبہ کے ساتھ تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی کرے ۔ واللہ تعالی اعلم فتاویٰ فیض الرسول، کتاب العقائد، صفحہ ٤

Kutubahu & Verified by:

اللہ اور رسول ایک ہیں کہنا کیسا ہے ؟ کیا یہ کہنا کفر ہے ؟
سوال : زید نے دیوبندیوں کی ایک کتاب میں لکھا ہوا دیکھا کہ اللہ اور رسول ایک نہیں. یہ دیکھ کر زید نے کہا میں یہ نہیں مان سکتا کیونکہ میری سمجھ میں اللہ اور رسول ایک ہی ہیں، چاہے میں اس کے کہنے سے کافر ہی کیوں نہ ہو جاؤں لیکن میں تو یہی جانتا ہوں کہ اللہ اور رسول ایک ہی ہیں. یہ سن کر عمر نے کہا زید تمہیں اس طرح نہیں کہنا چاہیے. مجھے خوف ہے کہ کہیں تمہارا یہ کہنا واقعی کفر نہ ہو جائے اور تم کافر نہ ہو جاؤ. عمرو کی باتیں سن کر زید بہت نادم ہوا اور اس نے توبہ بھی کر لی لیکن پھر بھی بہت پشیماں اور خوف زدہ ہے. دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا یہ کہنا کیسا ہے؟ زید اس کے کہنے سے گنہ گار ہوا یا واقعی یہ کہنا کفر ہے. بصورت دیگر زید کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرنا پڑے گا یا صرف توبہ کر لینا یہ کافی ہوگا؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر زید نے یہ کہا کہ اللہ اور رسول ایک ہی ہیں اور مراد یہ ہے کہ باعتبار ذات ایک ہیں تو یہ کفر ہے ۔ اور اگر مراد یہ تھی کہ باعتبار اطاعت ایک ہیں کہ رسول کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے اور اللہ کی اطاعت رسول کی اطاعت ہے تو کفر نہیں ۔ مگر ایسے کلمات سے جو موہوم شرک وکفر ہوں احتراز واجب ہے ۔ اور یہ کہنا ہے کہ چاہے میں اس کہنے سے کافر ہی کیوں نہ ہو جاؤں ۔ چونکہ اس میں کفر کے ساتھ اپنی رضا ظاہر کر رہا ہے لہذا یہ بھی کفر ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری مطبوعہ مصر جلد ثانی صفحہ 235 میں ہے '' من یرضی بکفر نفسہ فقد کفر '' یعنی جو شخص اپنے کفر پر راضی ہو تو وہ کافر ہو گیا ۔ لہذا زید توبہ کے ساتھ تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی کرے ۔ واللہ تعالی اعلم فتاویٰ فیض الرسول، کتاب العقائد، صفحہ ٤

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...