01
The questionSawaal
اصل سوالمفتی اور قاضی میں کیا فرق ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی
02
The responseAl-Jawab
مفتی اور قاضی میں کیا فرق ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں: (1) مفتی اور قاضی میں کیا فرق ہے؟ (2) ضرورتاً مفتی شافعی نہ ملے تب کیا کریں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ مفتی شریعت کے احکام و قوانین بتاتا ہے، اور قاضی ان احکام وقوانین کو نافذ کرتا ہے مفتی کی ذمے داری بس اس قدر ہے کہ سوال کے مطابق جواب دے دے ۔ جب کہ قاضی کی یہ اہم ذمہ داری ہےکہ واقعہ کی صحیح تفتیش و تحقیق کرکے فیصلہ صادر کرے ۔ (2) اگر کوئی قضیہ ایسا ہو کہ وہاں فقہاے محققین نے بوجہ ضرورت شرعیہ شافعی قاضی سے فیصلہ لینے کی اجازت دی ہو اور شافعی قاضی وہاں نہ پایا جاتا ہوتو حنفی قاضی کو اس قضیہ میں فیصلہ کا حق ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم کتبــــــــہ: مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.