Fatwa #1035
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
آدم علیہ السلام کا گندم کھانا کیا خطا ہے یا ان کی لغزش ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,468
سوال (Question):
آدم علیہ السلام کا گندم کھانا کیا خطا ہے یا ان کی لغزش ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
آدم علیہ السلام کا گندم کھانا کیا خطا ہے یا ان کی لغزش ؟
سوال : ایک وہابی عالم ہے اور بکر ایک سنی عالم ہے اور وہ دونوں ایک مجلس عام میں مجتمع ہیں. اور ان کے درمیان بحث شروع ہوگئی حضرت آدم علی نبینا علیہ السلام کے گندم خوری کے معاملے میں تو زید نے کہا کہ آدم علیہ السلام کا گندم کھانا یہ ان کی لغزش ہے تو بکر نے جواب میں کہا کہ نہیں نہیں جناب والا یہ حضرت آدم علیہ السلام کی لغزش نہیں کہی جائے گی اس لیے کہ انبیاء کرام سے لغزش اور غلطی ہونا محال ہے. پھر زید نے اعتراض کیا کہ آخر اس کو کیا کہا جائے؟ تو بکر نے کہا کہ یہ خطاے ایزدی ہے. تو زید نے کہا مولانا بکر صاحب! سمجھ کر بول رہے ہیں تو بکر نے کہا کہ ہاں میں سمجھتا ہوں اس میں اضافت مقلوبی ہے . لہذا حضور والا سے گزارش ہے کہ زید و بکر پر شریعت کے کیا احکام جاری ہوں گے. مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حضرت آدم علیہ السلام کے گندم کھانے کو خطائے ایز دی کہنا کفر ہے. بکر پر توبہ، تجدید ایمان لازم ہے. بیوی والا ہو تو تجدید نکاح کرے. اور مرید ہو تو تجدید بیعت کرے اور لفظ خطائے ایزدی میں اضافت مقلوبی نہیں ہے بلکہ ترکیب وصفی ہے یعنی خطاے موصوف اور ایزدی صفت ہے جیسے کہ عصائے موسی میں. واللہ تعالی اعلم کتبــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاوی فیض الرسول ص 26
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9