Fatwa #1627
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
آنکھ میں دوا ڈالنے اور سرمہ لگانے سے روزہ فاسد ہوگا کہ نہیں
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,428
سوال (Question):
آنکھ میں دوا ڈالنے اور سرمہ لگانے سے روزہ فاسد ہوگا کہ نہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
آنکھ میں دوا ڈالنے اور سرمہ لگانے سے روزہ فاسد ہوگا کہ نہیں ؟
کیا فرماتے علمائے کرام کہ حالت صوم میں آنکھ میں دوا ڈالنے اور سرمہ لگانے سے روزہ فاسد ہوگا کہ نہیں ۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ جدید تحقیق کے مطابق آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ بینوا توجروا المستفتی : قطب عالم بچلے پوروا گونڈا بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ آنکھ میں دوا ڈالنے اور سرمہ لگانے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا اگر چہ دوا اور سرمہ کا اثر حلق کے اندر محسوس ہو، احکام شرعیہ کی بنیاد جدید تحقیق پر نہیں بلکہ اس کے اصول وضوابط پر ہے۔ محیط برہانی میں ہے : ” واما لو اکتحل او اقطر شیئا من الدوا فی عینه لا یفسد صومه عندنا وان وجد طعمه ذلك في حلقه” اھ (المحیط البرھانی : ج:2، ص: 556، کتاب الصوم، الفصل الرابع) فتاوٰی ہندیہ میں ہے : ” لو اقطر شيئا من الدواء في عينه لا يفطر صومه عندنا وان وجد طعمه في حلقه واذا بزق فریٰ الكحل ولونه في بزاقه عامة النشايخ على انه لا يفسد صومه كذا في الذخيرة وهو الاصح هكذا في التبيين ” اھ (الفتاوٰی الھندیۃ : ج: 1، ص: 224، کتاب الصوم، باب فیما یفسد الصوم و مالا یفسد) بحر الرائق شرح کنز الدقائق میں ہے : وکذا لو صب فی عینه لبن او دواء مع الدھن فوجد طعمه او مرارته فی حلقه لا یفسد صومه ھٰکذا فی الظھیریۃ و فی الولوالجیۃ” اھ (بحر الرائق شرح کنز الدقائق ج: 2، ص: 406، باب ما یفسد الصوم ومالا یفسد الصوم ) بہار شریعت میں ہے : ” تیل یا سرمہ لگایا تو روزہ نہ گیا اگر چہ تیل یا سرمہ کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو بلکہ تھوک میں سرمہ کا رنگ بھی دکھائی دیتا ہو جب بھی نہیں ٹوٹا” اھ (بہار شریعت : ج: 1، ح: 5، ص: 982)والله تعالٰی اعلم کتبـــــــــہ: عبدالقادر المصباحی الجامعی مقام : مہیپت گنج، ضلع : گونڈہ، یو پی، انڈیا ١٩،شعبان المعظم ١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9