Fatwa #2799
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
احوال حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,020
سوال (Question):
احوال حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
Seerat Hazrat Abu Bakar Siddiqe Radiallahu Anhu
عمامہ کریمہ ثانی اثنین بر سر، جامہ صدق صفا در بر ، سر حلقہ اصحاب منشا ٕ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ وَالّذِینَ مَعَہٗ اَشِدَّا ُٕ عَلی الکُفَّار سر گروہ احباب مراد قد افلح المومنین والیغیظَ بِھِمُ الکفار بعد از انبیا ٕ افضل بالتحقیق ۔امیر المومنین ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ۔۔ آپ کا اسم گرام عبداللہ بن قحافہ ہے ابو بکر آپ کی کنیت کنیت ہی سے آپ زیادہ مشہور ہیں صدیق و عتیق آپ کے لقب ہیں پانچ واسطوں سے آپ کا نسب سید البشر صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب پاک سے ملتا ہے آپ کی والدہ بھی قبیلہ قریش سے تعلق رکھتی تھی ۔محبت رسول میں وفاداراور یارغار ہیں۔ رسول للہ ﷺ کے خلیفہ اول ہیں وہ ایسے صدیق ہیں ، کہ صنادید فلکی (فرشتوں)کے سینوں کے صندوق ان کی صداقت وصدق کے گوہر کی قلبی تصدیق سے مقفل ہیں ۔وہ ایسے اکبر ہیں ، کہ ان کی کبریاٸی کے کیمیا کی برکات سے متکبروں کے تکبر کا تانبا تکبیرات اکبری کے سونے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ام المومنیں حضرت عاٸشہ صدیقہ زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی بیٹی ہیں۔آپ سلسلہ نقشبندیہ کے سربراہ ہیں آپ کے کمالات وکرامات حد تحریر سے زیادہ ہیں آپ واقعہ فیل کے تقریباً ڈھاٸی سال بعد مکہ مکرمہ میں پیدا ہوۓ ۔۔۔ بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا ہےیار غار محبوب خدا صدیق اکبر کا صدیق اکبر کی شان میں قرآن۔۔امیر المومنین ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضاٸل و مناقب بے شمار ہیں ، انبیاۓ کرام علیہم السلام کے بعد تمام انسانوں میں سب سے اعلی وافضل ہیں ۔باگاہ خداو رسول ﷻو ﷺ میں آپ کی مقبولیت و محبوبیت کا حال یہ کہ آپ کی شان میں بہت سے آیتیں نازل ہوٸیں اور احادیث کریمہ میں آپ کا ذکر جمیل موجود ہے ۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے والَّذِی جَآ َٕ باِلصِّدقِ وَصَدَّقَ بِہ اُولٰٸکَ ھُمُ المُتَّقُون. پ،٢٣،ع١ ترجمہ ۔ اور وہ جو سچ لے کر تشریف لاۓ اور وہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی یہی ڈر والے ہیں ۔ اس آیت مبارکہ کے بارے میں مولاۓ کاٸنات حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس آیت میں والذی جآ ٕ بالصدق سے مراد حضرت حضور نبی کریم ﷺ ہیں اور صدق بہ سے مراد سے مراد حضرت ابو بکر صدیق ہیں رضی اللہ عنہ ہیں کیونکہ کہ سب سے پہلے حضرت صدیق اکبر نے حضور کی رسالت و نبوت کی تصدیق فرماٸی اور سب سے پہلے ایمان سے مشرف ہوۓ ۔۔ (تاریخ الخلفا ٕ،ص ٣٧) حدیث شریف ۔ہمارے سرکار احمد مختار حبیب پروردگار،مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صدیق اکبر سے ارشاد فرمایا اَمَا اِنّکَ یَا اَبَا بَکرٍ اَوَّلُ مَن یَّدخُلُ الجَنَّة یعنی اے ابوبکر سن لو میری امت میں سب سے پہلے تم جنت میں داخل ہوگے ۔ (مشکوة شریف ص ٥٥٦) قر آن کریم اور احادیث مبارکہ سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان و عظمت روز روشن کی طرح عیاں ہے اللہ تعالی ہم سب کو صدیق اکبر کے غلاموں میں شامل عطا فرماۓ ۔۔ آمین یا رب العلمین ۔ کتبہ۔ احقر العباد محمد سلمان رضا واحدی امجدی سنڈیلہ ہردوٸی یوپی ۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9