Fatwa #1338
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
استنجاء اور پیشاب کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,925
سوال (Question):
استنجاء اور پیشاب کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
استنجاء اور پیشاب کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
سوال : زید کہتا ہے کہ جو امام بغیر ڈھیلے کے استنجاء کرتا ہے اس کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اور بکر کہتا ہے کہ ڈھیلا لینا ضروری نہیں بلکہ جسے بعد پیشاب قطرہ کی شکایت ہو اس کے لیے ڈھیلا لینا ضروری ہے ۔ اور زید ایسے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا ہے جو امام ڈھیلا استعمال نہیں کرتا اگرچہ وہ امام ڈھیلا لینے کا منکر بھی نہ ہو ۔ تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز صحیح ہے یا نہیں؟ اگر صحیح ہے تو زید پر شرعی حکم کیا ہے جو کہ جماعت کا تارک ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــ استنجا کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ بعد پیشاب پاک مٹی، کنکریا پھٹے پرانے کپڑے سے پیشاب سکھائے پھر پانی سے دھو ڈالے۔ لیکن اگر کوئی صرف پانی ہی استعمال کرے تو بھی درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں .اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا بلا چوں چرا جائز ہے کہ ڈھیلے سے استنجا سنت ہے فرض واجب نہیں. اور ڈھیلے کے استعمال کے بعد پانی کا استعمال افضل ہے جیسا کہ شرح وقایہ جلد اول صفحہ 126 پر ہے ” الاستنجاء بنحو حجر سنۃ ١ھ ملخصا ” اور اسی میں صفحہ ١٢٧ پر ہے ” وغسلہ بعد الحجر ادب ” البتہ اگر کسی کو بعد پیشاب قطرہ کی شکایت ہو تو اس پر استبراء کرنا یعنی ڈھیلے وغیرہ کا استعمال کرنا واجب ہے. اور زید نے جو یہ بات کہی ہے کہ جو امام بغیر ڈھیلے کے استنجاء کرتا ہے اس کے پیچھے نماز نہیں ہوتی ہے ہرگز صحیح نہیں ۔ اس پر توبہ و استغفار لازم ہے اس نے بغیر علم کے فتوی دیا. اور حدیث شریف میں ہے کہ جس نے بغیر علم کے فتوی دیا اس پر آسمان و زمین کے فرشتے لعنت کرتے ہیں (کنز العمال جلد 10 صفحہ 193) اور وہ اس بنیاد پر امام کے پیچھے نماز پڑھنا چھوڑ کر جماعت ترک کرتا ہے تو وہ فاسق اور مردود الشہادۃ ہے. ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ ٣٨٠ پر ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی عبدالمقتدر نظامی مصبــــــــــــاحی الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9