Fatwa #40
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
اسکرٹ (skirt) بیچناکیسا ہے ۔
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,576
سوال (Question):
اسکرٹ (skirt) بیچناکیسا ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اسکرٹ (skirt) بیچناکیسا ہے ۔
سوال ۔ اسکرٹ-skirt-بیچناکیسا-ہے- جو مسلمان کپڑے بیچتے ہیں ان کے لیے جائز ہے کہ وہ عورتوں کے چھوٹے کپڑوں کو بیچیں؟ یعنی کہ اسکرٹ (skirt) جو شیطانی راہ پر لے جاتے ہیں۔یہ سوال اور آپ کے جواب Publish ہوکر ایک کتاب میں شامل ہوں گے جس کامضمون ہے ’’مسلمانوں کے Transactions المستفتی : عمران اشرف حکم شرعی: اسکرٹ (skrit) بلاوز اور اس طرح کے دوسرے کپڑے جن سے فاسقات اپنے پوشیدہ اعضا کی نمائش کرتی ہیں اور بے حیائی اور بد چلنی عام ہوتی ہے اس لائق نہیں کہ مسلمان انہیں سلیں یا بیچیں کہ یہ بے حیائی اور بد چلنی کے کام پر ایک طرح تعاون ہے ۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے:علما نے فساق کی وضع کے کپڑے، موزے سلنے سے ممانعت فرمائی ۔ فتاویٰ خانیہ میں ہے: الاسکاف والخیاط اذا استوجر علیٰ خیانہ شیٔ من زی والفساق ویعطی لہ فی ذلک کثیرا اجر لا یستحب لہ ان یعمل لانہ اعانۃ علی المعصیۃ اھ (فتاویٰ رضویہ ص۹۱ ج۱۰) یہ فاسقات اگر مسلمہ ہوں تو وہ ممانعت ظاہر ہے کہ یہ ان کا لباس نہیں ، اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا نیز اس میں کافرات سے تشبہ ہے اور ایسے لباس ان کے ہاتھ بیچنا گناہ پر تعاون ہے۔ اور اگر وہ کافرات ہوں اور ان کے مذہب میں اس کی اجازت بھی ہوتو بھی بیچنا اس لیے ممنوع ہے کہ اس سے نظریں بہکتی ہیں، اخلاق بگڑتے ہیں انہیں دیکھ کر دوسری عورتوں کو بھی بے حیائی پر جرأت ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ فساد معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ وقال اللہ تعالیٰ: ولا تفسدوا فی الارض۔مختصر یہ کہ معاشرے میں برے لباس کا تعدیہ وانفیکشن پورے معاشرے میں ظاہر وباہر ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9