Fatwa #1668
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
اشراق کی نمازکی کیا فضیلت ہے اوراس کا وقت کیا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,092
سوال (Question):
اشراق کی نمازکی کیا فضیلت ہے اوراس کا وقت کیا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اشراق کی نمازکی کیا فضیلت ہے اوراس کا وقت کیا ہے ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ” کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اشراق کی نمازکی کیا فضیلت ہے اور یہ کب پڑھنی ہوتی ہے؟ سائل: عبد الواجد کشمیر سے وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجواب بعون الملک الوھّاب سرکاردوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشاد فرمایا جو نَمازِ فجر با جماعت ادا کرکے ذکرُاللہ کرتا رہے یہاں تک کہ آفتاب بُلند ہوگیا پھر دو رکعتیں پڑھے تو اسے پورے حج و عمرہ کاثواب ملے گا.. (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ،ج۲،ص۱۰۰حدیث۵۸۶) (جو شخص نماز فجر سے فارغ ہونے کے بعد اپنے مُصلّے میں/یعنی جہاں نماز پڑھی وہیں/ بیٹھا رہا حتّٰی کہ اشراق کے نفل پڑھ لے صرف خیر ہی بولے تو اُس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگر چِہ سمندر کے جھاگ سے بھی زیادہ ہوں.. ( سُنَنُ اَ بِی دَاوٗد ج۲ص۴۱حدیث ۱۲۸ ) حدیث مبارکہ کے اس حصے اپنے مصلے پر بیٹھا رہے کی وضاحت میں حضرت سیِّدنا مُلا علی قاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں: یعنی مسجد یا گھر میں اس حال میں رہے کہ ذِکر یا غورو فکرکرنے یا علم دین سیکھنے سکھانے یا ’’ بیتُ اللہ کے طواف میں مشغول رہے,نیز صرف خیر ہی بولے اس کے بارے میں فرماتے ہیں: یعنی فجر اور اشراق کے درمیان خیر یعنی بھلائی کے سوا کوئی گفتگو نہ کرے کیونکہ یہ وہ بات ہے جس پر ثواب مُرتَّب ہوتا ہے: ( مرقاۃج۳ ص۳۹۶ تحت الحدیث۱۳۱۷) قانون شریعت میں ہے یہ نمازبھی سنت ہےفجرپڑھ کردوردشریف وغیرہ پڑھتارہےجب سورج ذرا,اونچاہوجائے(یعنی)نکلنےکےبعد کم ازکم 20منٹ گزرجائیں تودورکعت پڑھے: ( قانون شریعت صفحہ ٢٢۷,مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبہ :ابورضاقاری محمد عمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9