Fatwa #1752
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
اعلم العلما تھے اعلی حضرت | شان اعلی حضرت
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,427
سوال (Question):
اعلم العلما تھے اعلی حضرت | شان اعلی حضرت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اعلم العلما تھے اعلی حضرت
حامدا و مبسلاً، مصلیاً و تسلیماً از:- محمد فیضان رضا علیمی، سیتامڑھی امامِ اہل سنت سیدی سرکار امام احمد رضا خان قادری بریلوی قدس سرہ کی ذات ستودہ صفات مختلف الجہات تھی، آپ کو جس طور پر بھی دیکھا یا پڑھا جائے اس میں آپ ماہر اور اعلی نظر آتے ہیں، آپ کے علم کی گہرائی و گیرائی اس قدر وسیع تھی کہ آپ کو سمجھنے کے لیے اعلی بصیرت و بصارت کے ساتھ علم و فن میں ید طولی رکھنا لازم و ضروری ہوتا ہے۔ ہر کس و ناکس کے ذہن و فکر میں آپ کی باتیں اور آپ کی شخصیت سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ آپ اعلم العلما تھے، آپ کے زمانہ میں اور اب تک کوئی بھی آپ کے جیسا علم و فضل، فہم و فراست، عشق و عرفان، فقہ و افتا، زہد و ورع اور شعور و آگہی والا عالم و فقیہ نہیں ہوا۔ آپ کی ذات اس قدر عظیم تھی کہ عرب و عجم اور مغرب و مشرق کے اکابر علما و مشائخ نے بلا جھجھک آپ کو اپنا امام اور مجدد مانا اسی لیے آپ کو دنیا مجددِ اعظم کے نام سے یاد کرتی ہے۔ آپ کے فتاوی اہل سنت و جماعت میں مرجع العلما و الفقہا ہیں۔ سیرت اعلی حضرت کے مصنف، آپ کے شاگر و خلیفہ، خانوادۂ رضویہ کے چشم و چراغ حضرت علامہ حسنین رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ آپ کے متعلق یوں رقم طراز ہیں: ” اس میں شک نہیں کہ اعلی حضرت قدس سرہ کے علمی شاہ کار ایسے ہیں کہ ان کا بیان کرنا بھی مجھ جیسے شد بد کا کام نہیں، اس کے لیے ایک زبردست فاضل کی ضرورت ہے جو ان کے علمی نکات کا صحیح موازنہ کر سکے اور ان کی قوت استدلال کو سمجھ سکے ـ اسی غیر معمولی اور حیرت انگیز علمی قابلیت کے پیش نظر پہلے عرب سے ان کے مجدد ہونے کی آواز اٹھی اور پھر سارے ایشیا اور افریقہ نے ان کی مجددیت کو مان لیا اور ہر طرف اس کی تائید ہوئی ـ مخالفین بعض اپنے پیش روں کو ان کے مقابلہ میں پیش کرتے ہیں وہ اگر کچھ سمجھ رکھتے تو اپنی اس حرکت پر بے حد شرمندہ ہوتے ـ (اعلی حضرت کی تصانیف میں یوں تو ہزار سے زیادہ تصانیف ہیں لیکن ایک فتاوی رضویہ لے لیجیے تو عالم اسلام اس کی نظیر نہیں پیش کر سکتا ـ اس کا پورا نام العطایا النبويه فى الفتاوى الرضويه ہے) (سیرت اعلی حضرت، ص: 65 ـ) ۱۰ شوال امامِ اہلِ سنت کی ولادتِ باسعات کا دن ہے اللہ کریم ان کا فیضان سب پر نازل فرمائے اور ان کے مشن و مسلک پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلى الله عليه وسلم از:- محمد فیضان رضا علیمی مدیر اعلی:- سہ ماہی پیامِ بصیرت سیتامڑھی۔ جاری کردہ:- ۱۰ شوالالمکرم ۱۴۴۳ھ مطابق ۱۲ مئی ۲۰۲۲ء بروز جمعرات
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9