Fatwa #1516
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
اللہ تعالیٰ کو دیوانہ کہنا حرام بلکہ کفر ہوسکتا ہے
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,231
سوال (Question):
اللہ تعالیٰ کو دیوانہ کہنا حرام بلکہ کفر ہوسکتا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اللہ تعالیٰ کو دیوانہ کہنا حرام بلکہ کفر ہوسکتا ہے
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان اسلام ان اشعار کے بارے میں جو مندرجہ ذیل ہے. سبحان اللہ بنے رسول اللہ عرش معلی کے دولھا. میرا مولیٰ نبی کا دیوانہ ہے حور وغلماں کے لب پر ترانہ ہے. آئے نبی جی کرم کی پھر برسات ہوگئی. طیبہ والے کی رب سے ملاقات ہوگئی. ان اشعار کو پڑھنا کیسا ہے ان اشعار کو اگر پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ المستفتی:نور فیضی چتیاں بازار سدھارتھ نگر یوپی بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب۔ صورت مستفسرہ میں مذکورہ اشعار کسی عقل ناقص کی پیداوار ہیں جو نہ فنی لحاظ سے درست ہیں اور نہ ہی معنوی لحاظ سے کہ دوسرے مصرع میں ذات باری تعالیٰ کو “دیوانہ” کہا گیا ہے اور لفظ”دیوانہ” کا اطلاق جناب باری تعالیٰ میں حرام بلکہ کفر بھی ہوسکتا ہے ۔ دیوانہ کا معنی”مجنون، پاگل، سڑی، خبطی، سودائی، باؤلا، اور عاشق ہے”(فیروز اللغات ص٦٧٤،وفرہنگ آصفیہ ج٢ص٣١٦) اور معاذ ﷲ رب العالمين ﷲ عزوجل ان تمام باتوں سے منزہ ہے “تعالیٰ ﷲ عن ذلك علوا کبیرا. لہذا ان اشعار کا پڑھنا حرام حرام حرام اشد حرام بلکہ معنئ عاشق جو جانب بشر میں مراد نہ ہو کے سواء دوسرے معنی مراد ہوں تو کفر میں صریح ہیں قائل وسامع پر توبہ، تجدید ایمان ونکاح بہرکیف لازم ہے. اعلیحضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں”معنئ عشق اللہ عزوجل کے حق میں محال قطعی ہیں اور ایسا لفظ بے ورود ثابت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع قطعی، رد المحتار میں ہے مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع” اھ(ج٩ص ٦١،نصف اول کتاب الحظر والاباحۃ، باب العقائد) فتاویٰ تاج الشریعہ میں ہے”اور عاشق ومعشوق میں حرج نہیں جبکہ وہ معنی مراد نہ لیں جو جانب بشر میں مراد ہوتے ہیں”اھ(ج١ ص١٧١،کتاب العقائد) وﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ:مفتی محمد ارشد حسین الفیضی ٣٠رجب المرجب١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9