Fatwa #842
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
اللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,936
سوال (Question):
اللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟
سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں میں کہ زید نے خدائے تعالیٰ کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہے اور گالیاں بھی بک دیں، سننے والے فورا ٹوک پڑے اور توبہ کرنے کو کہا از روئے شرع زید کے بارے میں حکم کیا ہے بیان کریں، اس کی بیوی اگر عقد سے نکل گئی ہو اور عقد ثانی نہ کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــ اللہ تبارک و تعالی کو گالی دینا کفر اور گالی دینے والا کافر ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے ” یکفر اذا وصف اللہ تعالیٰ بما لا یلیق بہ، او سخر باسم من اسمائہ او نسبہ الی الجھل او العجز او النقص ” لہذا زید خدائے پاک کو گالیاں دینے کی وجہ سے کافر ہو گیا اس پر فرض ہے کہ فورا توبہ و تجدید ایمان کرے اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی اور وہ تو مدخولہ ہو تو بعد عدت ورنہ فوراً دوسرے شخص سے نکاح کر سکتی ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9