Fatwa #1761
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
اللہ و رسول کے حاضر و ناظر ہونے کی وضاحت
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,486
سوال (Question):
اللہ و رسول کے حاضر و ناظر ہونے کی وضاحت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اللہ و رسول کے حاضر و ناظر ہونے کی وضاحت
کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیانِ شرع متین مسائلِ ذیل میں : 1. خداے جل شانہ ہر جگہ موجود ہے، یا کوئی جگہ اس سے خالی ہے، اگر خالی ہے تو وہ کون سی جگہ ہے؟ 2. زید کہتا ہے کہ (الف)حضور ﷺ حاضر و ناظر ہیں خدا جل شانہ حاضر و ناظر نہیں (ب) دوم یہ کہ خدا جل شانہ کو حاضر و ناظر کہنا کفر ہے، بیوی نکاح سے نکل جاتی ہے، پس زید کے اس قول سے تمام حکام اور چپراسی جو کہ مدعی و مدعا علیہ اورگواہان سے حلف لیتے ہیں ان الفاظ کے ساتھ کہ خدا کو حاضر و ناظر جان کر سچ کہیں گے، اس کے کہنے اور کہلانے سے بقول زید سب کا فر اور بیویاں نکاح سے باہر ٹھہریں یا نہیں ۔ زید کا قول کہاں تک صحیح ہے؟ از روے شرع شریف جواب مدلل تحریر فرمائیں ۔ بینواو توجروا۔ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1. اللہ عز و جل مکان و زمان سے پاک ہے ، کوئی جگہ، کوئی مکان، کوئی وقت، کوئی زمان اس کا احاطہ کر سکے، محال ہے۔ عقائد نسفی میں ہے: لا یتمکن فی مکان ولا یجری علیہ زمان) اللہ عز و جل نہ کسی مکان میں مکین ہے نہ زمان کا اس پر مرور ۔ یعنی خدا وند قدوس کا کسی جگہ مخلوق کی طرح موجود ہونا محال ہے۔ 2. حضور اقدسﷺ اللہ عز و جل کے محبوب بندے اور پیاری مخلوق ہیں ۔ ان کے لیے مکان و زمان ثابت ہے، بے شک وہ حاضر و ناظر ہیں اور بلا شبہہ خدا وند کریم مکان و زمان سے پاک ہے ۔ اس کو اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں ؎ وہی لا مکاں کے مکیں ہوئے سرِ عرش تخت نشیں ہوئے وہ نبی ہے جس کے ہیں یہ مکاں ، وہ خدا ہے جس کا مکاں نہیں اللہ عز وجل سمیع و بصیر، علیم و خبیر ہے۔ ہر جگہ ہر مکان میں ہر شے کوہر وقت برابر دیکھتا ، سنتا، جانتا ہے، ہر شے کو اس کا علم محیط ہے، حلف لیتے وقت جو یہ کہتے ہیں کہ خدا کو حاضر و ناظر جان کر کہیں گے ، اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہمارے فعل کو خدا وند کریم دیکھتا ہے، ہمارے قول کو سنتا ہے۔ یہ معنی صحیح ہیں مگر بجاے حاضر و ناظر کے شہید و بصیر کہنا چاہیے۔) ( وھو تعالیٰ اعلم۔ کتبہ: عبد العزیز عفی عنہ ماخوذ از فتاوٰی حافظ ملت
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9