Fatwa #1269
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
الکحل ملی ہوئی دوا کا استعمال جائز ہے یاناجائز؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,399
سوال (Question):
الکحل ملی ہوئی دوا کا استعمال جائز ہے یاناجائز؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
الکحل ملی ہوئی دوا کا استعمال جائز ہے یاناجائز؟
ہومیوپیتھک دوا کاکھانا کیسا ہے ، میں نے سنا ہے اس میں الکحل ملا رہتا ہے. المستفتی:قاری عرفان بھجواری ضلع سدھارتھ نگر یوپی انڈیا الجواب بعون الملک الوھاب الکحل آمیز دواؤں کا استعمال جائز ہے یا نہیں اس مسئلہ پر جامعہ اشرفیہ مبارک پور یوپی انڈیا میں فقہی سیمینار ہوا جس کا نتیجہ مفتی نظام الدين صاحب نے ان الفاظ میں تحریر فرمایا: “مجلس شرعی کی ساری ابحاث اور حضرات مفتیان کرام کے موصولہ مقالات پرغورکرنےکےبعدفیصل بورڈاس نتیجے پر پہو نچا ہے: اس دورمیں انگریزی دواؤوں میں اسپرٹ،الکحل اورٹنکچرآمیزدواؤوں کااستعمال عموم بلوی کی حدتک پہنچ چکاہے ۔ مجدداعظم اعلی حضرت قدس سرہ نےپڑیاکی رنگت کے بارےمیں عموم بلوی اوردفع حرج کی بنیادپرطہارت اورجوازکافتوی دیاہےجیساکہ فتاوی رضویہ ج:2ص:45اورص:50نیزفتاوی رضویہ جلدیازدہم ص:45رسالہ الفقہ التسجلی فی عجین النارجلی میں ہے. اس ارشادکی روشنی میں فیصل بورڈکے ارکان اس بات پرمتفق ہیں کہ مذکورہ انگریزی دواؤوں کےاستعمال کی بھی بوجہ عموم بلوی دفع حرج کےلئے اجازت ہے ۔ البتہ یہ اجازت صرف انہیں صورتوں کےساتھ خاص ہےجن میں ابتلاءعام(یعنی اکثروبیشتر لوگ مبتلاہوں) اور حرج متحقق ہو” فیصل بورڈتین علماپرمشتمل تھا: (1)جانشین مفتی اعظم حضورتاج الشریعہ حضرت علامہ ازہری صاحب قبلہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ. (2)محدث کبیرحضرت علامہ ضیاءالمصطفی صاحب قادری دام ظلہ العالی. (3)فقیہ ملت حضرت مولانامفتی جلال الدين احمدامجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ. (مجلس شرعی کےفیصلے ج:1ص:511،512ناشر:مجلس شرعي جامعہ اشرفیہ مبارک پور) ناقل: گدائے حضور رئیس ملت مفتی محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9