Fatwa #84
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
امام تخت پر ہے اور بعض مقتدی نیچے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,260
سوال (Question):
امام تخت پر ہے اور بعض مقتدی نیچے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
امام تخت پر ہے اور بعض مقتدی نیچے تو نماز کا کیا حکم ہے؟امام اوپر اور مقتدی نیچے تو نماز کا کیا حکم ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ حضور مفتی نظام الدین قادری مصباحی صاحب قبلہ بعدہ عرض ہے کہ زید ایک کمرے میں چند احباب کے ساتھ بیٹھا تھا نماز کا وقت ہوا اور اس کمرے میں ایک تخت ہے جس پر زید نماز پڑھانے کے لیے کھڑا ہوا ۔ اسکے پیچھے دو چند لوگ تخت پر ہی اقتدا کرلیے ۔ اور کچھ لوگ تخت کے نیچے ہی اقتدا کر لیے تو ایسی صورت میں جو لوگ تخت کے نیچے کھڑے ہو کر زید کی اقتدا کیے ان کی نماز ہوگی یا نہیں ؟ المستفتی سید بختیار احمد علیمی جھونسی شریف آلہ باد الجواب:امام اوپر اور مقتدی نیچے صورتِ مسئولہ میں بلا کراہت نماز درست ہے ۔ ہاں!اگر امام تنہا تخت پر ہوتا اور سارے مقتدی نیچے ہوتےتو اس صورت میں بلندی کے نمایاں اور ممتاز ہونے کی وجہ سے نماز مکروہ ہوتی، لیکن چوں کہ امام کے ساتھ تخت پر کچھ مقتدی بھی ہیں اس لیے نماز بلا کراہت درست ہے ۔ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ مکروہات تنزیہی کے بیان میں تحریر فرماتے ییں: امام کا تنہا بلند جگہ کھڑا ہونا مکروہ ہے، بلندی کی مقدار یہ ہے کہ دیکھنے میں اس کی اونچائی ظاہر ممتاز ہو ۔ پھر یہ بلندی اگر قلیل ہو تو کراہت تنزیہ ورنہ ظاہر تحریم۔ امام نیچے ہو اور مقتدی بلند جگہ پر، یہ بھی مکروہ و خلافِ سُنت ہے “(بہار شریعت حصہ ٣ص ٦٣۵) واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔ ٩/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢٢/اپریل ٢٠٢١ءAlimi Darul Ifta Jamia Alimia Jamdashahi Basti
نماز عصر کے بعد قضا پڑھنے کا حکم / عصر کے بعد نفل
فاسق کو نماز میں مبلغ (مکبر) بنانے کا حکم / مکبر کون بن سکتا ہے
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9