Fatwa #1370
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
امام دعائے قنوت چھوڑ کر رکوع میں چلا گیا مقتدی نے لقمہ دیا امام نے لوٹ کر دعائے قنوت پڑھی اور سجدہ سہو کیا تو؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,165
سوال (Question):
امام دعائے قنوت چھوڑ کر رکوع میں چلا گیا مقتدی نے لقمہ دیا امام نے لوٹ کر دعائے قنوت پڑھی اور سجدہ سہو کیا تو؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
امام دعائے قنوت چھوڑ کر رکوع میں چلا گیا مقتدی نے لقمہ دیا امام نے لوٹ کر دعائے قنوت پڑھی اور سجدہ سہو کیا تو؟
سوال : جماعت کی وتر میں امام نے دعائے قنوت بھول کر چھوڑ دی اور رکوع میں چلا گیا اور اس کے بعد مقتدی نے لقمہ دیا تو امام نے لوٹ کر دعائے قنوت پڑھی اور اخیر میں سجدہ سہو کیا تو اس نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــ مسئلہ یہ ہے کہ اگر امام دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلا جائے تو اسے قنوت کی طرف پلٹنا درست نہیں بلکہ حکم یہ ہے کہ آخر میں سجدہ سہو کرے. فتاوی قاضیخان مع عالمگیری جلد اول صفحہ 121 میں ہے ” لو ترک القنوت فذکر فی القعدۃ او بعد ما قام من الرکوع لا یقنت وعلیہ السھو ” ١ھ. لہذا صورت مسئولہ میں مقتدی کے غلط لقمہ دیتے ہی اس کی نماز فاسد ہوگئ اور وہ نماز سے باہر ہوگیا اب امام نے ایک ایسے شخص کا لقمہ لیا جو نماز سے باہر ہے تو اس کی نماز فاسد ہوگئ اور اس سبب سے باقی مقتدیوں کی بھی نماز جاتی رہی. اس لئے کہ اس پلٹنے کو جائز کوئی نہیں بتاتا تو جس نے امام کو اس ناجائز پلٹنے کے لیے لقمہ دیا اس کی نماز فاسد ہوئی اور امام مقتدی کے پلٹانے سے پلٹا اور وہ نماز سے باہر تھا تو خود اس کی نماز بھی جاتی رہی اور اس سبب سے سب کی نماز گئی. ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ ٦٤٨ ہے ۔ و اللہ تعالیٰ اعلم ۔ کتبہ : مفتی محمد اشتیاق احمد مصباحی الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9