Fatwa #698
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,453
سوال (Question):
امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سوال – اگر امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟
توحید ورسالت کے عقیدے سے مزین ہونے کے بعد تمام فرض عبادتوں میں سب سے اہم اور محترم نماز ہے – قرآن حکیم اور احادیث نبویہ اس کی افادیت اور اہمیت سے بھری ہیں، متعدد و مقامات پر اس کی تاکید اور اس کے تارکین پر وعید فرمائی گئی ہے ۔ نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے سارے احکام اپنے حبیب احمد مجتبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو زمین پر بھیجے اور جب نماز کا تحفہ دینا مقصود ہوا تو اپنے نبی کو عرش اعظم پر اپنے پاس بلایا پھر نماز کو فرض کیا – وہ آیتیں جن میں تاکید فرمائی گئی بہت ہین، چند یہ ہیں: ھدی للمتقین(٢)الذین یومنون بالغیب ویقیمون الصلوۃ ومما رزقناھم ینفقون (٣) یہ کتاب پرہیز گاروں کے لیے ہدایت ہے جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز قائم رکھتے اور ہم نے جو دیا اس میں سے ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں – واقیموالصلوۃ وآتوالزکوۃ وارکعوامع الراکعین نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ نماز پڑھو – (مرتب غفرلہ) سوال : اگر امام صاحب مسجد کی پہلی منزل میں امامت کررہے ہیں، تو جو لوگ نچلی منزل میں ان کی اقتدا کررہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر امام اوپر کی منزل میں امامت کررہا ہے اور کچھ لوگ نیچے کی منزل میں اس کی اقتدا کررہے ہیں تو اقتدا صحیح ہے، ہاں جب اوپر کی منزل بھر جائے تب لوگ نیچے کی منزل میں اقتدا کریں تاکہ صفوں کا تسلسل باقی رہے، ہاں بلاعزر شرعی مسجد کی چھت پر نہیں جانا چاہیے ۔ عذر شرعی کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً نچلی منزل مرمت و صفائی ہو رہی ہے اس لیے امام نچلی منزل چھوڑ کر اوپر کی منزل پر امامت کررہا ہے تو حرج نہیں ۔ لیکن ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے صرف ہوا خوری وغیرہ کی راحت کے لیے اوپر جا کر امامت کررہا ہے تو یہ مکروہ ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبــــــــــــــــــــــہ : محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9