Fatwa #1861
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
امام صاحب کا کسی نمازی کے چہرہ کے سامنے درس دینا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,903
سوال (Question):
امام صاحب کا کسی نمازی کے چہرہ کے سامنے درس دینا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
امام صاحب کا کسی نمازی کے چہرہ کے سامنے درس دینا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام۔ مسئلہ ذیل کے بارے میں نماز کے بعد امام صاحب فورًا قبلہ طرف کی پیٹھ کر کے درس دینے لگ جاتے ہیں حالانکہ مسبوق امام کے سامنے دوسری صف مین اپنی نمازیں پوری کررہا ہوتا ہے تو کیا اس میں کوئی حرج نہیں ہے حالانکہ میں نے کتاب میں پڑھا ہے کسی کےچہرے کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہےبحوالہ جواب عنایت فرماںیں سائل شہباز ممبئی الجواب بعون الملک الوھاب صورت مستفسرہ میں حکم شرعی یہ ہے کہ امام صاحب کو بعد نماز مسبوق کے سامنے درس دینا مکروہ تحریمی ہے ، امام صاحب کو اس سے اجتناب و احتراز ضروری ہے، ہاں اگر امام صاحب ایک جانب ہو جائیں یا پھر دوسری جگہ بیٹھ کر درس دیں جس سے اس مسبوق کی نماز میں کسی طرح کا خلل و پریشانی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں، خاتم المحققین علامہ ابن عابدین الشامی فرماتے ہیں ۔ ” صلوتہ الی وجہ انسان فاالاستقبال لو من الصلی فالکراھۃ علیہ والا فعلی المستقبل ” (تنویر الابصار ودر المختار جلد دوم کتاب الصلوۃ باب ما یفسد الصلوۃ وما یکرہ فیھا مطلب اذا تردد الحکم بین سنۃ وبدعۃ صفحہ 496،497 دار الکتب العلمیہ مطبوعہ بیروت لبنان ) ترجمہ ۔ “”کسی انسان کے چہرہ کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اگر چہرہ سامنے کرنا نمازی کی طرف سے ہو تو کراہت اس نمازی پر ہوگی ورنہ چہرہ سامنے کرنے والے پر ہوگی “” صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی تحریر فرماتے ہیں ۔ *کسی شخص کے مونھ کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے یوہیں دوسرے شخص کو مصلی کی طرف مونھ کرنا بھی ناجائز و گناہ ہے یعنی اگر مصلی کی جانب سے ہو تو کراہت مصلی پر ہے ورنہ اس پر * (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم مکروہات کا بیان مسئلہ نمبر 12، صفحہ 626 ۔مطبوعہ المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی) مذکورہ صورت میں حکم شرعی کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی نمازی کے چہرہ کے سامنے درس دینا مکروہ تحریمی ہے اور کراہت امام صاحب پر ہوگی ، امام صاحب پر اس مکروہ فعل سے احتراز و اجتناب لازم و ضروری ہے، اگر در س ہی دینا ہے تو مسجد کے ایک جانب درس دیں جس سے کسی نمازی کی نماز میں کسی طرح خلل واقع نہ ہو۔ واللہ اعلم باالصواب کتبـــہ :حضرت مولانا محمد ایاز حسین تسلیمی ساکن محلہ ٹانڈہ متصل مسجد مدار اعظم بہیڑی ضلع بریلی یوپی انڈیا
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9