صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2509 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

امتی کا حضورتاجدارختم نبوتﷺکے کلام پراعتماد کیساہوناچاہئے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 8,536

سوال (Question):

امتی کا حضورتاجدارختم نبوتﷺکے کلام پراعتماد کیساہوناچاہئے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

امتی کا حضورتاجدارختم نبوتﷺکے کلام پراعتماد کیساہوناچاہئے؟

امام احمدرضاحنفی الماتریدی رحمہ اللہ تعالی کایقین کامل امام احمدرضاحنفی الماتریدی رحمہ اللہ تعالی ایک روز بعد نماز ظہر باہر تشریف فرما ہوئے ۔عالی جناب، فواضلِ اکتساب مولوی چودھری عبدالحمیدخاں صاحب رئیس سہاور مصنف’’کنزالاخرۃ‘‘بھی حاضر تھے۔ ان سے ارشاد فرمایا کہ اِس بار مجھے دن کا مل بخار رہا۔ کسی وقت کم نہ ہوا۔ انہوں نے عرض کیا :جاڑا(یعنی سردی کا بخار)بھی آتا تھا؟ اِس پر ارشاد ہوا :جاڑا ،طاعون اور وبائی اَمراض جس قدر ہیں اور نابینائی ویک چشمی ، برص، جُذام وغیرہ وغیرہ کا مجھ سے نبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کا وعدہ ہے کہ یہ امراض تجھے نہ ہوں گے جس پر میرا ایمان ہے ۔ (ملفوظات اعلی حضرت : ۴۸۰۸)

رب تعالی ورسول اللہ ﷺکے کلام پر یقین محکم

امام اہل سنت مولاناالشاہ احمدرضاخان حنفی رحمہ اللہ تعالی کا سفرحج کے دوران جہاز ڈوبنے لگا،لوگوں نے کفن پہن لئے ، آپ رحمہ اللہ تعالی کی زبان مبارک سے نکلا، خداتعالی کی قسم ! یہ جہاز نہیں ڈوبے گا، یہ قسم آپ نے حدیث شریف پر اطمینان کی وجہ سے کھائی ، کیونکہ آپ نے سوارہوتے وقت دعاپڑھ لی تھی ، لھذاآپ حدیث شریف کے وعدہ صادقہ پرمطمئن تھے ۔ آپ نے اللہ تعالی کی طرف رجوع کیااوررسول اللہ ﷺسے مددمانگی ،وہ مخالف ہواجو تین دن سے چل رہی تھی دوگھڑی میں بالکل موقوف ہوگئی اورجہازنے نجات پائی ۔ (تذکرہ مجدددین از مولاناغلام مصطفی :۳۴۲)

طاعون مجھے نہیں ہوسکتا

حضرت مولاناظفرالدین بہاری رحمہ اللہ تعالی لکھتے ہیں کہ بریلی شریف میں طاعون شدت کے ساتھ پھیل گیا، امام اہل سنت مولاناالشاہ احمدرضاحنفی رحمہ اللہ تعالی کے مسوڑھوں میں ورم ( سوزش ) آگیا، اوراتنازیادہ ہواکہ حلق اورمنہ بالکل بندہوگیا، مشکل سے تھوڑادودھ حلق سے اتارتے اوراسی پر ہی اکتفاکرتے تھے ، بات بھی نہ کرسکتے تھے ۔ یہاں تک کہ قراء ت سریہ بھی نہ ہوسکتی ، جو کچھ کسی کو کہناہوتاتولکھ کرکرتے تھے ۔ بخار بہت شدیدتھا، کان کے پیچھے گلٹیاں تھیں ، طبیب نے کہا:یہ طاعون ہے ۔حالانکہ میں خوب جانتاتھاکہ یہ غلط کہہ رہے ہیں اورنہ ہی مجھے ان شاء اللہ طاعون ہوسکتاہے ۔اس لئے کہ میں نے طاعون زدہ کو دیکھ کر یہ دعاپڑھ لی تھی جسے رسول اللہ ﷺنے فرمایا:جو شخص کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعاپڑھ لے وہ اس مرض سے محفوظ رہے گا، میں نے جن جن مریضوں کودیکھ کرپڑھی تھی ، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے میں ان بیماریوں سے محفوظ ہوں اوربعونہ تعالی محفوظ رہوں گا۔ (حیات اعلی حضرت از مولاناظفرالدین بہاری ( ۱: ۹۱)

وہ دعایہ ہے

عَنْ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَنْ رَأَی صَاحِبَ بَلاَء ٍ، فَقَالَ:الحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی عَافَانِی مِمَّا ابْتَلاَکَ بِہِ، وَفَضَّلَنِی عَلَی کَثِیرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیلاً۔إِلاَّ عُوفِیَ مِنْ ذَلِکَ البَلاَء ِ کَائِنًا مَا کَانَ مَا عَاشَ. ترجمہ:حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاـ: جو شخص کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعاپڑھ لے وہ اس مرض سے محفوظ رہے گا۔ تمام تعریفیں اس اللہ تعالی کے لئے ہیں جس نے مجھے اس سے بچایا، جس میں تومبتلاء ہے اورمجھے اپنی مخلوق میں سے کثیر لوگوں پر فضیلت عطافرمائی ۔ {الحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی عَافَانِی مِمَّا ابْتَلاَکَ بِہِ، وَفَضَّلَنِی عَلَی کَثِیرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیلاً} (سنن الترمذی:محمد بن عیسی بن سَوْرۃ بن موسی بن الضحاک، الترمذی، أبو عیسی (۵:۵۷۰)

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh