Fatwa #1311
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
اگر آدمی پاک ہے ویسے ہی غسل کرتا ہے تو کس طرح نیت کرے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
7,012
سوال (Question):
اگر آدمی پاک ہے ویسے ہی غسل کرتا ہے تو کس طرح نیت کرے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اگر آدمی پاک ہے ویسے ہی غسل کرتا ہے تو کس طرح نیت کرے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــ وضو اور غسل چونکہ عبارت غیر مقصودہ میں سے ہیں اس بناء پر ان کے لئے نیت ضروری نہیں. احکام نیت صفحہ ١٦ پر اشباہ صفحہ ١٤ سے ہے. ” لا تشترط (النیۃ) فی الوضوء والغسل ” ١ ھ. لہذا یہ دونوں بجز نیت بھی صحیح ہو جائیں گے مگر وضواور غسل کا ثواب نہیں ملے گا. البتہ اگر طاعت کی نیت سے کرے گا تو ثواب کا حق دار ہوگا. حدیث شریف میں ہے ” انما الاعمال بالنیات” یعنی اعمال کے ثواب کا مدار نیتوں پر ہے. وضو کی نیت کے عربی الفاظ یہ ہیں ” نویت ان اتوضا تقربا الی اللہ تعالی ” اور ہر طرح کے غسل کے لیے نیت کے الفاظ یہ ہیں ” نویت ان اغتسل تقربا الی اللہ تعالیٰ ” واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی عبد الحی قادری الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh