Fatwa #2749
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
اگر پہلی بیوی اجازت نہ دےدوسرے نکاح کی تو پھر کیا کریں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,892
سوال (Question):
اگر پہلی بیوی اجازت نہ دےدوسرے نکاح کی تو پھر کیا کریں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اگر پہلی بیوی اجازت نہ دےدوسرے نکاح کی تو پھر کیا کریں ؟
الجواب بعون الملک الوہاب : پہلی بیوی سے اگر کوئی اجازت لینا ہی چاہے تو اس کو راضی کر سکتا ہے خوش کر سکتا ہے لیکن اگر وہ اجازت نہ دے تو اب شوہر یہ دیکھےکہ اس کو واقعی دوسری بیوی کی ضرورت ہے ؟دوسری بیوی کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا ہے ورنہ گناہ میں مبتلا ہوگا تو بدرجہ مجبوری وہ دوسری شادی کر لے اور پہلی بیوی سے وعدہ کر لے کہ ہم شریعت کے مطابق تمہارے ساتھ انصاف کریں گے ، تمہارے سارے حقوق ادا کریں گے اور اگر بیوی اسے تکلیف پہنچائے تو صبر کرے۔دل میں نیت کرلے اور بتا بھی دےکہ ہم تمہارے سارے حقوق شریعت اسلامی کے فرمان کے مطابق ادا کریں گے اور دل میں بھی یہی پکی نیت رکھیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ (کہے نہیں )مگردل کے اندر یہ بھی عزم کر لے کہ اگر یہ مجھ کو تکلیف پہنچائے گی تو بھی ہم برداشت کر لیں گے، تو کتنی تکلیف پہنچائے گی وہ تکلیف پہنچاتے پہنچاتے خود ہی تھک جائے گی اور نہ تھکے تو بھی بیویوں کی بد کلامی پر اور ان کی ایذا پر صبر کرنا چاہیے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9