Fatwa #691
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بدمذھبوں کی صحبت اختیار کرنا, ان کے ساتھ کھانا پینا کیسا ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,552
سوال (Question):
بدمذھبوں کی صحبت اختیار کرنا, ان کے ساتھ کھانا پینا کیسا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بدمذھبوں کی صحبت اختیار کرنا, ان کے ساتھ کھانا پینا کیسا ؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ بدمذھبوں کی صحبت اختیار کرنا، ان کے ساتھ اٹھنا بیھٹنا ،کھانا پینا وغیرہ امور شرعا ًممنوع ہیں اور ایمان کیلیے زہرِقاتل ہیں۔ چنانچہ اللہ عزوجل ارشادفرماتا ہے: “واماینسینک الشیطن فلاتقعدبعدالذکری مع القوم الظلمین” ترجمہ: اگر تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آنے پر پاس نہ بیٹھ ظالموں کے۔ اسکی تفسیرمیں ملاجیون رحمۃ اللّٰہ علیہ نےفرمایا: “دخل فیہ الکافروالمبتدع والفاسق والقعودمع کلھم ممتنع” یعنی اس آیت کے حکم میں ہر کافر، بدعتی اور فاسق داخل ہے اور ان میں سے کسی کے پاس بیٹھنے کی اجازت نہیں۔ {تفسیرات احمدیہ} ایک اورجگہ اللہ تعالی ارشاد فرماتاہے: “ولاترکنواالی الذین ظلموا فتمسکم النار” ترجمہ :ظالموں کی طرف میل نہ کرو کہ تمھیں آگ چھوئے گی ـ آقادوعالم ﷺنےفرمایا: “ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم” یعنی ان (بدمذھبوں)سےدوررہو اور انہیں اپنےسےدورکرو،کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں اور کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں ۔ {صحیح مسلم } ابن حبان ،طبرانی اورعقیلی کی حدیث میں ہےکہ آقادوعالم نورِمجسم ﷺفرماتےہیں: “لاتؤاکلوھم ولاتشاربوھم ولاتجالسوھم ولاتناکحوھم واذامرضوافلاتعودھم واذاماتوا فلاتشھدوھم ولاتصلواعلیھم ولاتصلوا معھم “ یعنی ان (بدمذھبوں)کےساتھ کھانانہ کھاؤ ،انکےساتھ پانی نہ پیو ،انکےپاس نہ بیٹھو،انکے ساتھ رشتہ مت کرو ،وہ بیمارپڑیں توعیادت مت کرو ،وہ مرجائیں توجنازہ پرنہ جاؤ ،نہ انکی نمازپڑھواورنہ ان کےساتھ نمازپڑھو۔ مسلمان کا یہ ایمان ہے کہ اللہ عزوجل اور اس کے پیارے محبوب ﷺ سے بڑھ کر ہماری بھلائی اور خیرخواہی چاہنے والا کوئی نہیں ،تو اگر وہ کسی کام کی طرف بلائیں تو اس میں ہمارا بھلا ہی بھلا ہے اور اگر کسی کام سے منع کریں تو اس کام میں دونوں جہانوں کا خسارہ (نقصان) ہے، تو اللہ عزوجل اور اس کے پیارے رسولﷺ نے بدمذھبوں کے پاس بیٹھنے، ان کی صحبت اختیار کرنے ان کے ساتھ کھانے پینے سے منع فرمایا ہےلہذا اس سے نہ بچنے میں ہمارے لیے سراسر نقصان ہی نقصان ہے۔ ٹوٹ : بدمذھب وگمراہ کون؟ جس کےعقائدیاکوئی عقیدہ اہل سنت وجماعت کےعقیدہ سےمختلف ہووہ گمراہ اور بدمذھب ہے ۔ جیساکہ تاج العروس اورمعجم لغةالفقھاء میں ہے: “اھل الاھواء: الذین لایکون معتقدھم معتقد اھل السنة والجماعة وھم الجبریة والقدریة والروافض والخوارج والمعطلة والمشبھة” یعنی گمراہ وبدمذھب وہ لوگ ہیں جواہل سنت وجماعت کےعقیدےجیساعقیدہ نہیں رکھتے،ان گمراہ فرقوں میں جبریہ،قدریہ،روافض،خوارج (وہابیہ)معطلہ اورمشبھہ ہیں ـ {معجم لغةالفقھاء صفحہ 95 دارالنفائس} المختصرجوسنی نہیں وہ بدمذھب وگمراہ ہے ـ واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کتبـــــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9