Fatwa #1626
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
بد نگاہی کی وجہ سے انزال ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
4,324
سوال (Question):
بد نگاہی کی وجہ سے انزال ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بد نگاہی کی وجہ سے انزال ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ _ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بد نگاہی کی وجہ سے انزال ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ –سائل حافظ رضوان لاہور۔ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب اگر بد نگاہی کی یا کسی عورت وغیرہ کی تصویر کو دیکھ کرشہوت پیدا ہوئ اور انزال ہوگیا تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ بد نگاہی یعنی فعل بد کی وجہ سے گناہ گارہوگا اس سےتوبہ کرے” (البحر الرائق جلد٢صفحہ٢٢۷) (مراقی الفلاح صفحہ ۳۶۱) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضاقاری محمد عمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh