صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #558 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

بغیر اذان کے جماعت قائم کرنا کیسا ہے

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 5,903

سوال (Question):

بغیر اذان کے جماعت قائم کرنا کیسا ہے

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

بغیر اذان کے جماعت اولی مکروہ و خلاف سنت ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

علماے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ ناز میں یہ عریضہ ہے کہ جس مسجد میں اذان نہ ہو دوسری مسجد کی اذان سن کر اس مسجد میں نماز پڑھے تو نماز ہو جائے گی؟؟

جس مسجد میں اذان نہ ہو دوسری مسجد کی اذان سے جماعت قائم کرے تو اس جماعت کا کیا حکم ہے؟؟؟

سائل: الطاف یو پی

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

١)  نماز ہو جاے گی مگر ترک جماعت کے سبب گناہ گار ہوگا جبکہ بلا جماعت پڑھے اور اگر بغیر اذان جماعت سے ادا کی تو نماز بلا کراہت جائز جبکہ یہی جماعت اولی نہ ہو لیکن اگر یہی جماعت اولی ہے تو جماعت مکروہ و خلاف سنت ہے۔

٢ ) وہ جماعت مکروہ و خلاف سنت ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے “بلااذان جماعتِ اولٰی مکروہ وخلافِ سنّت ہے ہاں وقت ایسا تنگ ہوگیا ہو کہ اذان کی گنجائش نہ ہو تو مجبورانہ خود ہی چھوڑی جائے گی”

(ج٥، ص٤٢١)۔

واللہ تعالیٰ اعلم

مفتی شان محمد المصباحی القادری

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

١٤ اگست ٢٠٢١

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh