Fatwa #1512
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ؟ از مفتی محمد رضا مرکزی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,906
سوال (Question):
بغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ؟ از مفتی محمد رضا مرکزی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بغیر سحری کے نفلی روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ؟
سوال : کیا سحری کے بغیر نفلی روزہ رکھ سکتے ہیں؟ سائل : محمد مشتاق خان بلڈر عائشہ نگر مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب سحری کھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سحری کھانے کا حکم دیا اور اس کے فضائل وبرکات بھی بیان فرمائے۔ حدیث مبارکہ: تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔ بخاری، الصحیح، 2 : 678، رقم : 1823، دار ابن کثیر الیمامة بیروت مسلم، الصحیح، 2 : 770، رقم : 1096، دار احیاء التراث العربی بیروت نیز فرمایا: فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وَصِيَامِ أَهْلِ الْكِتَابِ أَكْلَةُ السَّحَرِ. ہمارے اور اہل کتاب کے روزے میں فرق صرف سحری کھانے کا ہے۔ مسلم، الصحیح، 2: 770، رقم: 1096 احمد بن حنبل، 4: 197، رقم: 708 درج بالا احادیث سے ظاہرتا ہے کہ سحری کرنا عبادت اور باعثِ برکت و ثواب ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص سحری کے وقت بیدار نہیں ہوسکا یا با امرِ مجبوری سحری کا اہتمام نہیں کر سکا تو سحری کھائے بغیر بھی روزہ رکھ سکتا ہے۔ سحری کھائے بغیر روزہ درست ہوگا، مگر سحری کی برکت اور اجر و ثواب سے محرومی رہے گی۔ اس لیے جان بوجھ کر سحری ترک کرنا اہل کتاب کی مشابہت ہونے کے سبب جائز نہیں ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبـــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9