Fatwa #2537
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بغیر وضو موبائل فون میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,034
سوال (Question):
بغیر وضو موبائل فون میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بغیر وضو موبائل فون میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بغیر وضو موبائل فون میں قرآن کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟ براۓ کرم دلیل کے ساتھ جواب دیں اور خوشیوں کا موقع عنایت فرمائیں؟ سـائل: محمد مبارک حسین رضوی جھارکھنڈ بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیمالجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
بغیر وضو موبائل فون میں قرآن مجید پڑھنا جائز و درست ہے البتہ ادب کا تقاضہ یہی ہے کہ باوضو ہوکر قرآن مجید کی تلاوت کی جائے- جیسا کہ فتاوی شرف ملت میں ہے کہ” موبائل سی ڈی کمپیوٹر لیب ٹاپ ٹیبلیٹ آئی فون وغیرہ میں قرآن پاک کچھ خاص قسم نشانات و سوراخ کی شکل میں محفوظ ہوتا ہے وہی ان آلات سے سنا جاتا ہے یا اسکرین پر نظر آتا ہے ، تو وہ حقیقتہ قرآن ہی ہے مجدد اعظم امام احمد رضا خان قادری برکاتی قدس سرہ اپنے رسالہ الکشف شافیا میں فرماتے ہیں ہمارے ائمہ سلف رضی اللہ عنہم اجمعین کے عقیدہ صادقہ میں یہ چاروں نحو ( وجود فی الاعیان وجود في الاذهان وجود فی العباره وجود في الكتابه ) قرآن عظیم کے حقیقی مواطن وجود و تحقیقی مجالی شھود میں جس طرح کاغذ کی رقوم میں وہی قرآن کریم مرقوم ہے اسی طرح فونو میں جب کسی قاری کی قرآءت بھری گئی اور اشکال حرفیہ کہ ہوائے دہن پر پہر ہواۓ مجادر میں بنی تھیں اس آلہ میں مرتسم ہوئیں ان میں بھی وہی کلام عظیم مرسوم ہے اور جس طرح قاری سے ادا ہوا قرآن ہی تھا یوں اب جو اس آلہ سے ادا ہو گا قرآن ہی ہوگا البتہ آلات کے جس حصہ پر قرآن محفوظ ہوتا ہے اس پر پلاسٹک کا غلاف لگا ہوتا ہے اس لیے اسے بلا وضو چھونا جائز ہے (ردالمحتار ج اول کتاب الطھارہ ص 423 میں ہے) لا يجوز للجنب والمحدث مس المصحف الا بغلافه المنفصل محدث اور جنبی کے لئے قرآن چھونا جائز نہیں ہے مگر ایسے جزدان سے جو علیحدہ ہو غلاف کے تعلق سے مزید بحث عنایہ شرح ہدایہ باب الحیض والاستحاضہ میں یہی دیکھ سکتے ہیں حاصل کلام یہ ہیکہ اس پر پلاسٹک کا غلاف لگا ہوتا ہے اور اس غلاف کے ساتھ ہی ان کا استعمال ہو تا ہے لہذا ان آلات کو بلا وضو چھونا جائز ہے کہ یہ حقیقت میں قرآن کا چھونا نہیں ہے نوٹ یہ اصل حکم ہے لیکن تقاضاۓ ادب بلکہ رعایت خلاف کے پیش نظر مندوب یہ ہیکہ اسے بھی بے وضو نہ چھوئے (فتاوی شرف ملت صفحہ۹ تا ۱۰) واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ:محمد قمـر الدین قادری گیناپور بہرائچ شریف یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9