Fatwa #1982
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بغیر ٹو پی کے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,281
سوال (Question):
بغیر ٹو پی کے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بغیر ٹو پی کے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ سائل :حافظ سلطان عطاری الجوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب نمازی کے لئے افضل تو یہی ہے کہ عمامہ شریف یا ٹوپی پہن کر ہی نماز اداکرے کیونکہ ننگے سر نماز پڑھنا خلاف سنت ہے، اور فقہائے کرام نے اس کی تین اقسام بیان فرمائ ہیں، سُستی سے ننگے سر نماز پڑھنا(یعنی: ٹوپی پہننا بوجھ معلوم ہوتا ہو یا گرمی معلوم ہوتی ہو تویہ مکروہ تنزیہی ہے، اور اگر تحقیر نماز مقصود ہے، مثلاً نماز کوئی ایسی مُہْتَم بالشان چیز نہیں جس کے لیے ٹوپی یا عمامہ پہنا جائے تو یہ کفر ہے، اور خشوع خُضوع کے لیے ننگے سر نماز پڑھی تو مستحب ہے . امام اہلسنت مجدد دین و ملت سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ کی سنت کریمہ نماز مع کلاہ و عمامہ ہے، اور فقہائے کرام نے ننگے سر نماز پڑھنے کی تین قسم کی ہے(1)اگر بہ نیت تواضع وعاجزی ہو تو جائز ہے(2) اور بوجہ کسل(یعنی سُستی ہو تو مکروہ(3)اور معاذﷲ نماز کو بے قدر اور ہلکا سمجھ کر ہو تو کفر ہے . (فتاویٰ رضویہ جلد7صفحہ389- رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم ﷺ کتبـــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی عفی عنہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9