Fatwa #1581
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بغیر گواہوں کے نکاح کرلیا پھر طلاق دے دیا اب دوبارہ نکاح کے لئے کیا حکم ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,811
سوال (Question):
بغیر گواہوں کے نکاح کرلیا پھر طلاق دے دیا اب دوبارہ نکاح کے لئے کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بغیر گواہوں کے نکاح کرلیا پھر طلاق دے دیا اب دوبارہ نکاح کے لئے کیا حکم ہے ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکا اور لڑکی بغیر گواہ کے آپس میں نکاح کر لئے کچھ دن رہنے کے بعدلڑکے نے تین طلاق دے دیا دریافت طلب امر یہ ہے کہ پھر سے وہ دونوں نکاح کرنا چاہتے ہیں(اعلانیہ طریقہ سے) تو کیا نکاح کر سکتے ہیں کہ حلالہ کی ضرورت ہوگی ؟ مفصل بیان فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ سائل: شوکت علی دوگھرا بھیڑی ہاری پٹی کُشی نگر-یو پی وعليكم السلام ورحمةالله وبركاته بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک القدوس صحت نکاح کے لیے دو گواہوں کی موجودگی شرط ہے بغیر گواہوں کے نکاح منعقد نہ ہوگا لہذا لڑکا اور لڑکی کا بغیر گواہوں کے کیا ہوا نکاح منعقد ہی نہ ہوا اور جب نکاح نہ ہوا تو پھر طلاق کے کیا معنی.جتنے دن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے محض گناہ میں ملوث رہے اس لیے دونوں پر لازم ہے کہ فوراً فوراً جدا ہوجائیں اور اعلانیہ توبہ واستغفار کریں اور اگر دونوں ایک ساتھ رہنا چاہیں تو پھر سے نکاح صحیح شرعی کرلیں حلالہ کی ضرورت نہیں . ہدایہ میں ہے:النكاح ينعقد بالايجاب والقبول بلفظين بغير بهماعن الماضي بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين (جلد٢،كتاب النكاح،ص٢٢٦) شہزادہ اعلی حضرت امام الفقہ مفتی اعظم ہند فرماتے ہیں مسلمہ کی نکاح میں آزاد عاقل بالغ سامع فاہم جو ایجاب و قبول نکاح کو سنیں اور سمجھیں ایسےدو گواہوں کا حضور شرط صحت نکاح ہےوہ نہ نکاح ہواکہ تنہامردوعورت نے ایجاب وقبول کیا (فتاویٰ مصطفویہ،کتاب النکاح ص٣٠٧) والله تعالى اعلم باصواب کتبہ:محمد سیف علی الفیضی ٦شعبان المعظم ١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9