صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2796 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

بٹ کوائن کی خرید وفرخت کا حکم

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 5,640

سوال (Question):

بٹ کوائن کی خرید وفرخت کا حکم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

Bitcoin Halal Or Haram In Islam

بٹ کوائن کی خرید وفرخت کا حکم از۔محمد سلمان رضا واحدی امجدی ۔سندیلہ ہردوئی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور آج کل مارکیٹ میں ایک کاروبار بہت رائج ہے جس کو بٹ کوائن Bitcoin کی خرید و فروخت کہتے ہیں ۔یہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کی قیمت آج کل بہت زیادہ ہے جاننا یہ ہے کہ اس بٹ کوائن کی تجارت اسلام میں حلال ہے یا حرام ۔برائے کرم جواب عنایت فرمائیں ۔ سائل : نوشاد عالم ممبئی ۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

الجواب بعون الملک الوھاب

جی محترم آپ کا سوال بٹ کوئن Bitcoin کے تعلق سے ہے اس بارے میں جہاں تک میری معلومات ہے کہ یہ ایک ایسا کاروبار ہے جو صرف انٹرنیٹ تک ہی محدود ہے خارج میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے یہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جو محض فرضی کرنسی ہے حقیقی اور واقعی کرنسی نہیں ہے اور نہ ہی اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف وشرائط موجود ہیں۔اور یہ کرنسی ایسی کرنسی ہے اگر کمپنی کا سرور خراب ہو گیا تو ہمیشہ کے لۓ کرنسی ختم ہو گئ کوئی وجود نہیں تو ایسی کرنسی جس میں آپ لاکھوں کا کاروبار کریں اور جیسے ہی کمپنی بند مننٹوں میں لاکھوں کروڑوں میں کاروبار کرنے والا بھکاری بن جاتا ہے اس لۓ جہاں اس کا فائدہ نظر آرہا ہے وہیں دوسری طرف اس کا نقصان بھی بہت ہے اس لۓ ایسی کرنسی جس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے علماء اہل سنت فرماتے ہیں ایسی ڈیجیٹل کرنسی کا خرید وفروخت لین دین اور اس سے کاروبار کرنااسلام‌ میں ناحائز و گناہ ہے ۔۔ لہذا ہمیں چاہۓ کہ ہم اپنے ملک کی کرنسی کا استعمال کریں اسی سے جائز کاروبار کریں اور بٹ کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنسی سے ہمیں بچنا چاھۓ کیونکہ اس سے کاروبار کرنا نا جائز گناہ ہے ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh