Fatwa #1916
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بچنے والا چندہ مسجد و مدرسہ وغیرہ میں دینا کیسا ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,164
سوال (Question):
بچنے والا چندہ مسجد و مدرسہ وغیرہ میں دینا کیسا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بچنے والا چندہ مسجد و مدرسہ وغیرہ میں دینا کیسا ؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ 12 ربیع اول کو جلسہ کرنے کے لئے چندہ کرتے ہیں اگر کچھ رقم بچ جائے تو کیا اسے مسجد یا مدرسہ یاکسی اور دینی کام میں خرچ کرسکتے ہیں یا نہیں یا مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔ المستفتی: محمد احمد رضا کالپی شریف یوپی۔ بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب ایسے چندوں سے جو روپیہ فاضل بچے وہ چندہ دہندگان کا ہے انہیں کی طرف رجوع لازم وہ مسجد و مدرسہ وغیرہ جس امر دینی میں خرچ کرنے کی اجازت دیں اسی میں خرچ کیا جائے ان میں سے جو نہ رہے ان کے عاقل بالغ وارثوں کی طرف رجوع کی جائے اگر ان میں کوئی مجنون یا نابالغ ہے تو باقیوں کی اجازت صرف اپنے حصص کے قدر میں معتبر ہوگی صبی ومجنون کا حصہ خواہی نخواہی واپس دینا ہوگا، اور اگر وارث بھی نہ معلوم ہوں تو جس کام کے لئے چندہ دہندوں نے دیا تھا اسی میں صرف کریں، وہ بھی نہ بن پڑے تو فقراء پر تصدق کردیں، غرض بے اجازت مالکان مسجد و مدرسہ وغیرہ میں خرچ کرنا جائز نہیں۔ ایسا ہی فتاوی رضویہ جدید ج١٦، ص١٣٥، کتاب الوقف (رضا فاؤنڈیشن لاہور) پر ہے۔ شہزادہ اعلی حضرت مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: “یہ ہرگز جائز نہیں چندہ کا روپیہ چندہ دینے والوں کا ہے یہ امین ہے جس نیک کام کے لیے انہوں نے دیا ہے دیانت کے ساتھ اسے اس میں صرف کرے اور صرف نہ ہو تو لازم جس جس سے جتنا جتنا لیا ہر ایک کو اتنا اتنا واپس دے یا ان کی اجازت ہوتو کسی اور جائز کام میں صرف کرے اگر کسی کام کے لیے لوگوں سے چندہ لیا اس میں صرف کر کے کچھ بچ رہا اور کام ختم ہو گیا تو حساب کرکے حصہ رسد واپس دے”اھ (فتاوی مصطفویہ، ص٤٤٤، کتاب الحظر والاباحۃ، مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) کتبہ :گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9