صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2737 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

بچوں کو صفوں سے ہٹانا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی صاحب

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 5,566

سوال (Question):

بچوں کو صفوں سے ہٹانا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی صاحب

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

بچوں کو صفوں سے ہٹانا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی صاحب

مفتی صاحب جب صفیں بنتی ہیں تو چھوٹے جو بچے ہوتے ہیں، نابالغ بچے ان کو سب سے آخر میں کر دینا کیسا ہے ؟ الجواب :پچھلی صف میں نابالغ بچے اگر باشعور ہیں کہ وہ نماز کا احترام جانتے ہیں، مسجد کا احترام جانتے ہیں تو رہیں گے تو وہ پچھلی ہی صف میں۔ مگرجہان بھی ہوں ان کو ہٹایا نہ جائے، ان کی بھی صف میں شرکت میں معتبر ہے ۔ اور ان کو ان کی جگہ سے ہٹایا نہ جائے۔ لوگ آتے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچے ہیں کوئی ڈھکیل کے ادھر کرتا ہے کوئی ڈھکیل کے ادھر کرتا ہے یہ غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے، شریعت میں جس بچے کی عمر سات سال کی ہے وہ بچہ سمجھدار مانا جاتا ہے، اگر نیک ماں باپ کے ساتھ ہے ،دیندار ماں باپ کے ساتھ ہے تو سات سال کے بچے کو مسجد کا بھی احترام معلوم ہو جاتا ہے، نماز کا بھی احترام معلوم ہو جاتا ہے اور وہ سلیقے سے نماز پڑھنا بھی سیکھ جاتا ہے۔ تو سات سال یا اس سے زیادہ عمر کے جو بچے ہیں ان بچوں کی سب بھی صف شرعا معتبر ہے اور ان کو وہاں سے ہٹایا نہ جائے۔ آپ آگئے تو وہ جہاں کھڑے ہیں ان کو کھڑے رہنے دیجیے ان کے بغل میں آپ اپنی صف لگا لیجیے۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh