Fatwa #1406
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بھائی کا یہ بیان کہ بہنوئی نے بہن کو طلاق دی ہے طلاق ثابت ہوگی کہ نہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,034
سوال (Question):
بھائی کا یہ بیان کہ بہنوئی نے بہن کو طلاق دی ہے طلاق ثابت ہوگی کہ نہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بھائی کا یہ بیان کہ بہنوئی نے بہن کو طلاق دی ہے طلاق ثابت ہوگی کہ نہیں ؟
مسئلہ:- از : محمد ابراہیم، نیوری چورہا، امبیڈکر نگر۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ بکر کا بیان ہے کہ زید نے میری بہن ہندہ کے بارے میں ٹیلیفون پر مجھ سے یہ کہا کہ طلاق دیتا ہوں ۔ طلاق طلاق طلاق اور بکر کا یہ بھی بیان ہے کہ زید اب انکار کرتا ہے جب کہ اس کے باپ نے اقرار کیا تھا کہ ایک بار طلاق ہندہ سے نہیں کہا بلکہ تم سے کہا ۔ تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ ہندہ پر طلاق پڑی یا نہیں ؟ اور اب ہندہ کو زید کے پاس جانے میں عزت و جان کا خطرہ ہے تو کیا وہ دوسرا نکاح کر سکتی ہے ؟ بینوا توجروا۔ الجوابـــــــــــــــــــ بکر کے اس بیان سے طلاق ثابت نہیں ہوگی۔ زید نے اپنی بیوی ہندہ کے بارے میں بذریعہ ٹیلیفون یہ کہا کی طلاق دیتا ہوں ۔ طلاق طلاق طلاق اور اس بیان سے بھی زید کے باپ نے اقرار کیا کہ ایک بار طلاق ہندہ سے نہیں کہا بلکہ تم سے کہا۔ اس لیے کی طلاق یا تو شوہر کے اقرار سے ثابت ہوگی یا دو مردوں یا ایک مرد اور دو عورتیں عادل ثقہ کی گواہیوں سے اور صورت مسؤلہ میں یہ دونوں باتیں نہیں پائی جاتی ہیں ۔ لہذا ہندہ پر وقوع طلاق کا حکم نہیں لگایا جا سکتا۔ تفسیرات احمدیہ مطبوعہ رحیمیہ صفحہ ۱۳۵ میں ہے :” في غير الحدود والقصاص إن كان مما يطلع عليه الرجل يقبل بشهادة رجلين أو رجل وامرأتين سواء كان مالا أو غير مال عندنا . اھ “ اگر ہندہ کو زید کے پاس جانے میں عزت و جان کا خطرہ ہے تو وہ کسی طرح اس سے طلاق حاصل کرے۔ طلاق حاصل کیے بغیر دوسرا نکاح ہرگز نہیں کر سکتی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔۔ الجواب الصحیح: جلال الدین أحمد الامجدی۔ کتبـــــــــــــــــــہ : محمد ابرار احمد امجدی۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9