صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1502 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

بیوی کو تین طلاق دے دی تو کیا وہ شوہر کے گھر میں قرآن خوانی ملادشریف کرا سکتی ہے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 8,846

سوال (Question):

بیوی کو تین طلاق دے دی تو کیا وہ شوہر کے گھر میں قرآن خوانی ملادشریف کرا سکتی ہے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

بیوی کو تین طلاق دے دی تو کیا وہ شوہر کے گھر میں قرآن خوانی ملادشریف کرا سکتی ہے؟

مسئلہ:- از: قاسم علی ، ہریانہ بازار، بستی میری بیوی عرب جانا چاہتی تھی میں نے اس کو جانے سے روکا مگر جانے پر بضد رہی تو میں نے اس کو تین طلاق دے دی اب واپس آئی ہے اور میری بہن کے گھر ہے جو میرے گھر سے قریب ہے۔ میرا اس سے میاں بیوی جیسا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اب وہ میرے گھر پر قرآن خوانی میلا شریف اور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی نیاز کے لیے مرغا وغیرہ کر کے لوگوں کو کھلانا پلانا چاہتی ہے تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا الجوابـــــــــــــــــــــــــ جب سائل نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی تو اس کی بیوی ہمیشہ کے لئے اس پر حرام ہو گئی اب بغیر حلالہ اس سے میاں بیوی جیسا تعلق ہرگز نہیں کر سکتا۔ الله تعالیٰ کاارشاد ہے:” فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره.” (پ۲آیت ۲۳۰) اور سائل کی بیوی اس کے گھر قرآن خوانی میلاد شریف اور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی نیاز کے لیے مرغا وغیرہ کر کے لوگوں کو ہرگز کھلا پلا نہیں سکتی ۔ ہاں سائل کی بہن کے گھر جہاں وہ رہ رہی ہے۔ وہیں مرغا وغیرہ کر کے لوگوں کو کھلائے پلائے تو حرج نہیں۔ لیکن قرآن خوانی، میلاد شریف اور مرغا وغیرہ کرنے کا ثواب اس وقت نہیں ملے گا جب تک کہ وہ پوری زکاۃ ادا نہ کردے۔ حدیث پاک میں ہے:” أنه لايقبل نافلة حتي تؤدي الفريضة.” يعني الله تعالیٰ کوئی نفل قبول نہیں فرماتا جب تک کہ فرض ادا نہ کر لیا جائے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا:” ان اشتغل بالسنن والنوافل قبل الفرائض لم يقبل منه واهين .” یعنی جو شخص فرض چھوڑ کر سنت و نوافل میں مشغول ہو گا تو قبول نہ ہوں گے اور وہ ذلیل کیا جائے گا ۔ ( بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد چہارم صفحہ ٤٣٧) والله تعالى اعلم بالصواب. الجواب الصحيح:- جلال الدين احمد الامجدي كتبه:- اشتياق احمد رضوي مصباحي

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh