Fatwa #1303
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
بیوی کو طلاق نامہ لکھا اور اس میں بیوی کی جگہ اس کی بہن کا نام لکھا تو ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
6,164
سوال (Question):
بیوی کو طلاق نامہ لکھا اور اس میں بیوی کی جگہ اس کی بہن کا نام لکھا تو ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بیوی کو طلاق نامہ لکھا اور اس میں بیوی کی جگہ اس کی بہن کا نام لکھا تو ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی کے لئے طلاق نامہ لکھا اس نے اپنی بیوی کی بجائے اس کی بہن کا نام لکھا اور زبان سے کہتا ہے کہ مین نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے تو اس کی بیوی پر طلاق پڑی یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔ الجوابــــــــــــــــــــــــــــ صورت مسئولہ میں زید نے اگرچہ طلاق نامہ میں اپنی بیوی کی بہن کا نام لکھ دیا لیکن جب کہ وہ اپنی زبان سے کہتا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو اس کی بیوی پر طلاق پڑ گئی ۔ عدت گزارنے کے بعد دوسرا نکاح کرسکتی ہے ۔ والله تعالى اعلم. كتبہ : مفتی جلال الدين احمد الامجدي
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh