صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1195 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

بیڑی سگریٹ پی کر مسجد میں نماز پڑھنے جانا کیسا ہے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 13,919

سوال (Question):

بیڑی سگریٹ پی کر مسجد میں نماز پڑھنے جانا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

بیڑی سگریٹ پی کر مسجد میں نماز پڑھنے جانا کیسا ہے؟

سوال : بیڑی سگریٹ پی کر مسجد میں نماز پڑھنے جانا کیسا ہے؟ رمضان شریف میں عام طور سے دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سے لوگ بعد افطار بیڑی سگریٹ پیتے رہتے ہیں پھر ویسے ہی جاکر نماز میں شامل ہو جاتے ہیں کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ بینوا و توجروا. الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بیڑی سگریٹ پی کر فوراً مسجد میں جانا حرام اور نماز مکروہ ہے. وجہ یہ ہے کہ ان کی بدبو منہ میں باقی رہتی ہے اور منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں نماز مکروہ اور مسجد میں جانا حرام ہے. مسلم شریف صفحہ 209 جلد 1 میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” من اكل من هذه الشجرۃ المنتنۃ فلا يقربن مسجدنا فان الملائكه تتاذى مما يتاذى منه الانس ١ھ. در مختار میں ہے ” ويكره فيه اکل نحو ثوم ١ھ. رد المحتار میں ہے ” ای کبصل ونحوه مما له رائحۃ كريهۃ، للحديث الصحيح في النهي عن قربان اكل الثوم والبصل المسجد. قال الامام العينی في شرحه على صحيح البخاري قلت : علۃ النھی اذی الملائكه واذی المسلمين ويلحق بما نص في الحديث كل ما له رائحۃ كريهۃ ماكولا او غيره. ١ھ ملخصا. (رد المحتار جلد اول صفحہ ٦٦١) ایسا ہی فتاویٰ رضویہ صفحہ 446 جلد 3 میں بھی ہے. جو لوگ بیڑی سگریٹ وغیرہ استعمال کرتے ہیں ان پر لازم ہے کہ پہلے مسواک وغیرہ سے منہ کو خوب اچھی طرح صاف کر لیں جب بدبو بالکل زائل ہو جائے تو مسجد میں جائیں. اس کے جانچنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ اپنے منہ کے قریب کر کے منہ کھول کر زور سے دو تین بار حلق سے پوری سانس ہاتھ پر لے اور معا سونگھیں. بغیر اس کے اندر کی بدبو خود کم محسوس ہوتی ہے ایسا ہی فتاویٰ رضویہ صفحہ 155 جلد 1 میں ہے . واللہ تعالی اعلم . کتبہ : مفتی فیض محمد قادری مصباحی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh