Fatwa #2078
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,462
سوال (Question):
بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ بے نمازی جھوٹے شرابی فاسق معلن شخص کی تعظیم کرنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی: عبداللہ سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب ناجاٸز و گناہ ہے کیونکہ فاسق واجب الاہانت ہے۔ حدیث پاک میں ہے: “اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش” (مشكوة المصابيح ، ج٢، ص٤٢٨، كتاب الاداب ، باب حفظ اللسان والغيبة والشتم ، مطبوعه رحمانيه) جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے۔ طحطاوی علی الدر المختار میں ہے: “قد وجب علیھم اھانته شرعاً ” اھ (ج١، ص٢٤٣، باب الامامۃ، مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت لبنان) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمٰن تحریر فرماتے ہیں: “فاسق بھی شرعا واجب الاہانت ہے اور اس کی تعظیم ناجاٸز” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج١١، ص٣٩٨، ازالۃ العار بحجر الکرائم عن کلاب النار، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9