Fatwa #1421
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
تعویذ پہننا کیسا ہے؟ از مفتی منظور القادری
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,677
سوال (Question):
تعویذ پہننا کیسا ہے؟ از مفتی منظور القادری
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
تعویذ پہننا کیسا ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ تمامی حضرات سے ایک سوال ہے کہ تعویذ پہننا کیسا ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب ارسال فرمائیں بہت بہت مہربانی ہوگی۔ سائل محمد سرفراز وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بتوفیق الملک الوھاب صورت مسئولہ میں اہلسنت کے نزدیک آیات قرآنیہ، اسماۓ الہیہ اوردعائیہ کلمات کے تعویذات پہننا جائز ہے ۔ جیسا کہ صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں “گلے میں تعویذ لٹکانا جائز ہے، جبکہ وہ تعویذ جائز ہو یعنی آیات قرآنیہ یا اسماء الہیہ (اللہ پاک کے ناموں) یا ادعیہ (دعاؤں) سے تعویذ کیا جائے اور بعض حدیثوں میں جو ممانعت آئی ہے، اس سے مراد وہ تعویذات ہیں جو ناجائز الفاظ پر مشتمل ہوں، جو زمانۂ جاہلیت میں کۓ جاتے تھے، اسی طرح تعویذات اور آیات و احادیث و ادعیہ کو رکابی میں لکھ کر مریض کو بہ نیت شفا پلانا بھی جائز ہے۔ جنب و حائض و نفسا بھی تعویذات کو گلے میں پہن سکتے ہیں، بازو پر باندھ سکتے ہیں جبکہ غلاف میں ہوں۔ (بہارشریعت جلد ٣، حصہ، ١٦ ،صفحہ ٦٥٢، متفرقات کا بیان،مطبوعہ دعوت اسلامی) اور اعلی حضرت عظیم البرکت مجددین وملت الشاہ امام احمدرضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان ُ “فتاوی افریقہ” میں تحریر فرماتے ہیں، “جائز تعویذ کہ قران کریم یا اسمائے الہیہ (یعنی اللہ تعالی کے ناموں) یا دیگر اذکار و دعوات (دعاؤں) سے ہو اس میں اصلا حرج نہیں بلکہ مستحب ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے ایسے ہی مقام میں فرمایا کہ “من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلینفعہ” یعنی تم میں جو شخص اپنے مسلمان بھائی کو نفع پہنچا سکے (تو اسے نفع) پہنچائے۔ (فتاوی افریقہ صفحہ،١٥١) واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب کتبـــــہ : مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9