صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1569 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

تقویٰ وپرہیزگاری کی کیافضیلت ہے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 7,484

سوال (Question):

تقویٰ وپرہیزگاری کی کیافضیلت ہے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

تقویٰ وپرہیزگاری کی کیافضیلت ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : کیافرماتےہیں علماءدین اس بارے میں کہ تقویٰ وپرہیزگاری کی کیافضیلت ہے؟ سائل ممبر فقہی مسائل گروپ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوہاب (1)اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عزت والاوہ ہےجو مُتقی ہے) (سورۂ حجرات.آیت.13) (2)اللہ تعالیٰ مُتقی لوگوں کے ساتھ ہے) (سورۂ بقرہ.آیت.194) (3)اللہ تعالیٰ مُتقی لوگوں کو پسند فرماتاہے) (سورۂ آل عمران آیت.76) (4)جنّت متقی لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے) (سورۂ آل عمران آیت.133) (5)قِیامت کے دن متقی لوگوں کو مہمان بنا کراللہ تعالٰی کی بارگاہ میں حاضر کیاجائےگا) (سورۂ مریم.آیت.85) (6)مُتقی لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے پاس نعمتوں والی جنّتیں ہیں) (سورۂ قلم.آیت.34) (7)اللہ تعالیٰ مُتقی لوگوں کا مدد گارہے) (سورۂ جاثیه.آیت.19) (8)متقی لوگ قِیامت کے دن ایک دوسرے کے دوست ہوں گے) (سورۂ زخرف.آیت.67) (9)متقی لوگ امن والے مقام میں ہوں گے) (سورۂ دُخان.آیت.51) (10)آخرت کا اچھا انجام متقی لوگوں کے لئے ہے) (سورۂ ھود. آیت.51) (11)تقویٰ فضیلت حاصل ہونے کا سبب ہے) (معجم الاسط. باب العین) (12)تقویٰ بہترین زادِ راہ ہے) (کنز العمال.کتاب الاخلاق.) (13)جیسے تقویٰ عطا کیا گیا اسے دین و دنیاکی بہترین چیزدی گئی) (کنز العمال کتاب الاخلاق) (14)تقویٰ آخِرت کاشرف ہے) (مسندالفردوس.باب الشین) (15)مُتقی لوگ سردار ہیں) (کنز العمال کتاب الاخلاق) صِراطُ الجِنَان فِیْ تفسِیرالقرآن-جلدنمبر8-صفحہ496تا497) کتبــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh