Fatwa #1769
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جائز باتوں میں والدین کی اطاعت فرض ہے
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,441
سوال (Question):
جائز باتوں میں والدین کی اطاعت فرض ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جائز باتوں میں والدین کی اطاعت فرض ہے | والدین کی اطاعت
مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ جس کے والدین گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوں مثلاً نماز نہ پڑھتے چھوٹ بولتے داڑھی کترواتے ہوں تو کیا اسے اپنے والدین کی اطاعت کرنی چاہئے یا نہیں ؟ المستفتی محمد محی الدین اشرفی میرانی الجواب -بعون الملک الوھاب ضرور کرنی چاہئے جبکہ جائز باتوں کاحکم کریں کہ جائز باتوں میں ان کی اطاعت فرض ہے اور ان کا گناہ جائز باتوں میں ان کی اطاعت سے مانع نہیں ہاں اگر وہ کسی ناجائز بات کاحکم کریں تو اس میں ان کی اطاعت جائز نہیں۔ حضور اعلی حضرت رضی ﷲ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں: “اطاعت والدین جائز باتوں میں فرض ہے اگر چہ وہ خود مرتکب کبیرہ ہوں، ان کے کبیرہ کاوبال ان پر ہے مگر اس کے سبب یہ امور جائزہ میں ان کی اطاعت سے باہر نہیں ہوسکتا، ہاں اگر وہ کسی ناجائز بات کا حکم کریں تو اس میں ان کی اطاعت جائز نہیں” اھ (فتاوی رضویہ مترجم, ج٢١ , ص١٥٧, مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” لَا طَاعَةَ لِبَشَرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ “. (مسند احمد رقم الحدیث ١٠٦٥) یعنی اللہ تعالی کی معصیت میں کسی انسان کی اطاعت نہیں کی جاسکتی۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ٧ شوال المکرم ١٤٤٣ھ مطابق ٩ مئی ٢٠٢٢ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9