Fatwa #2017
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جاری زکام سے وضو کا حکم؟ |ناک بہنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,308
سوال (Question):
جاری زکام سے وضو کا حکم؟ |ناک بہنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جاری زکام سے وضو کا حکم؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زکام لگا ہو اور بار بار ناک سے بلغم نکلے تو کیا اس طرح وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ (سائل عبد الخالق سرگودھا پاکستان) الجوابـــــــ بعون الملک الوھّاب زکام کتنا ہی جاری ہوا ہو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ایک بار ناک سے پانی یا بلغم وغیرہ آئے یا بار بار مذکورہ صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا(سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ زکام کتنا ہی جاری ہو اس سے سے وضو نہیں جاتا کہ محض بلغمی رطوبات طاہرہ ہیں جس میں آمیزش خون یا ریم کا اصلًا احتمال نہیں۔ ہمارے علماء تصریح فرماتے ہیں، کہ بلغم کی قے کسی قدر کثیر ہو، ناقضِ وضو نہیں- (فتاویٰ رضویہ جلد1 صفحہ347- رضا فاؤنڈیشن لاہور) (درمختار میں ہے) لاینقصہ قیئ من بلغم علی المعتمد اصلا- (یعنی: قولِ معتمد کی بنیاد پر بلغم کی قے اصلاً ناقضِ وضو نہیں۔ (الدر المختار کتاب الطہارہ جلد1صفحہ26- مطبوعہ مجتبائ دہلی) (حاشیہ علامہ طحطاوی میں ہے)شامل للنازل من الرأس والصاعد من الجوف وقولہ علی المعتمد راجع الی الثانی لان الاول بالاتفاق علی الصحیح- (یعنی: یہ حکم سر سے اترنے والے اور معدہ سے چڑھنے والے دونوں قسم کے بلغم کو شامل ہے اور ان کا قول”علی المعتمد”(قول معتمد کی بنیاد)دوم(معدہ والے کی طرف راجع ہے کیونکہ صحیح یہ ہے کہ اول میں وضو نہ ٹوٹنے کا حکم بالاتفاق ہے- (حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختارکتاب الطہارۃ المکتبۃ العربیہ کوئٹہ، جلدا صفحہ79) (مراتی الفلاح میں ہے)عشرۃ اشیاء لاتنقض الوضوء منھا قیئ بلغم ولوکان کثیرالعدم تخلل النجاسۃ فیہ وھو طاھر- (یعنی: دس چیزیں ناقضِ وضو نہیں ہیں ان میں سے ایک بلغم کی قے ہے اگرچہ زیادہ ہو، اس لئے کہ نجاست اس کے اندر نہیں جاتی اور وہ خود پاک ہے- (مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی،کتاب الطہارۃ- دارالکتب العلمیہ بیروت- صفحہ-93تا94) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم ﷺ کتبـــــہ:ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9