Fatwa #1979
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جامۂ علم و کمالات میں جشنِ دستار
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,909
سوال (Question):
جامۂ علم و کمالات میں جشنِ دستار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جامۂ علم و کمالات میں جشنِ دستار
مختلف شعبوں میں سند و دستار سے نوازے جانے والے جملہ فارغین اشرفیہ کو تہنیت و مبارکباد . مادرعلمی اور جملہ فرزندان کو اللہ تعالیٰ دائمی ترقیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین ماہ و خورشید کی بارات میں جشنِ دستار رحمت و نور کی برسات میں جشنِ دستار جلوۂ علمِ شہِ دیں سے چمکتی ہستی رب کی بے پایاں عنایات میں جشن دستار خاک کےذرے ہیں سیّارۂ چرخِ حکمت جگمگاتی ہوئ اِس رات میں جشنِ دستار سر پہ نبیوں کی وراثت کی کلاہِ زرّیں تمغۂ رفعتِ درجات میں جشنِ دستار گوہرِفیضِ ابوالفیض سے بھرتے دامن فن کی بٹتی ہوئ خیرات میں جشنِ دستار طلعتِ فکرِ “رضا” ، نورِ علومِ “امجد” ظلِّ مارہرہ کی”برکات”میں جشنِ دستار غوثِ جیلاں کا کرم، خواجہ و اشرف کی عطا لطف و انعام کی ساعات میں جشنِ دستار ماں کی مقبول دعاؤں کی مجسَّم تعبیر باپ کے پیار کی سوغات میں جشنِ دستار تہنیت اور تشکُّر کے ترانوں کا ملاپ قربِ احباب کی لذّات میں جشنِ دستار آنکھ سے اشکِ مسرت کے چمکتے موتی گوہر افشانیِ جذبات میں جشنِ دستار عزت افزائ کےگل،داد و دَہش کی خوشبو حوصلہ بخش پیامات میں جشنِ دستار رقص کرتی ہوئ ہرسانس پہ دل کی دھڑکن ایسےخوشیوں بھرےلمحات میں جشنِ دستار سایۂ دستِ اکابر میں نکھرتی خوشیاں اور اصاغر کی مواسات میں جشنِ دستار گلشنِ حافظِ ملت کے گلوں کا اعزاز باغبانوں کے عطیّات میں جشنِ دستار حلقۂ دست میں تکمیلِ مدارج کی سند تاجِ اعزاز کے لمعات میں جشنِ دستار کوئ مفتی، کوئ عالم، کوئ حافظ،قاری ایسے ذی قدر خطابات میں جشنِ دستار یہ گھڑی منّتِ استاذ کے صدقے آئ انکی تکریم و مُدارات میں جشنِ دستار سخت راہوں سے گذرتے ہوئے پائ منزل اپنے ماضی کے خیالات میں جشنِ دستار یوں ہی تازہ رہے تاحشر یہ”باغِ فردوس” ہے جہاں علم کے نغمات میں جشنِ دستار خامہ و فکرِ فریدی سے مبارک تم کو جامۂ علم و کمالات میں جشنِ دستار از فریدی صدیقی مصباحی مدینۃ العرفان مسقط عمان 0096899633908
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9