Fatwa #1796
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جانور میں کس طرح کے عیوب مانع قربانی ہیں؟مفتی محمدرضا مرکزی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,515
سوال (Question):
جانور میں کس طرح کے عیوب مانع قربانی ہیں؟مفتی محمدرضا مرکزی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جانور میں کس طرح کے عیوب مانع قربانی ہیں؟
سوال : جانور میں کس طرح کے عیوب مانع قربانی ہیں؟ الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب مندرجہ ذیل عیب دار جانوروں کی قربانی درست نہیں ہے ایسامجنون جانورجو جنون کی وجہ سے چارہ نہ کھاتا ہو۔ ایساخارش زدہ جانور جو خارش کی وجہ سے بے حد کمزور ہوگیا ہو۔ ایسا جانور جو دیکھ نہ سکتا ہو۔ ایسا جانور جو بهت هي لاغر ہو۔ ایسا جانور جو قربان گاہ کی طرف خود نہ چل سکتا ہو۔ ایسا جانور جس کا ایک تہائی کان، یا دم، یا بینائی، یا چکتی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ جا چکا ہو۔ ایسا جانور جس کے پیدائشی کان نہ ہوں۔ ایسا جانور جس کے تھنوں کا سرا کٹا ہوا ہو۔ ایسا جانور جس کے تھن خشک ہوگئے ہوں، (گائے کے دو تھن خشک ہوچکے ہوں اور بکری یا ایک تھن خشک ہوجائے تو قربانی درست نہیں ہوگی)۔ ایسا جانور جس کی ناک کٹی ہوئی ہو۔ ایسا جانور جو خنثی ہو۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 323) قربانی کا جانور بے عَیب ہونا ضَروری ہے اگرتھوڑا سا عیب ہو( مَثَلاً کان میں چِیرا یا سُوراخ ہو)تو قربانی مکروہ ہوگی اورزیادہ عیب ہوتو قربانی نہیں ہوگی ۔ (بہارِ شریعت ج۳ص۳۴۰ ) مُطلَقاًچھ ماہ کے دُنبے کی قربانی جائز نہیں ، اس کا اِتنا فَربَہ(یعنی تگڑا) اور قد آور ہونا ضَروری ہے کہ دور سے دیکھنے میں سال بھر کا لگے ۔ اگر 6ماہ بلکہ سا ل میں ایک دن بھی کم عمر کا دُنبے یا بَھیڑ کا بچّہ دُور سے دیکھنے میں سال بھر کا نہیں لگتا تو اس کی قربانی نہیں ہو گی ۔ قربانی کا جانور بے عَیب ہونا ضَروری ہے اگرتھوڑا سا عیب ہو( مَثَلاً کان میں چِیرا یا سُوراخ ہو)تو قربانی مکروہ ہوگی اورزیادہ عیب ہوتو قربانی نہیں ہوگی ۔ (بہارِ شریعت ج۳ص۳۴۰ ) عیب دار جانوروں کی تفصیل جن کی قُربانی نہیں ہوتی ایسا پاگل جانور جو چَرتا نہ ہو ، اتنا کمزور کہ ہڈّیوں میں مَغْز نہ رہا، ( اس کی علامت یہ ہے کہ وہ دُبلے پن کی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے )اندھا یا ایسا کانا جس کا کاناپن ظاہِر ہو ، ایسا بیمار جس کی بیماری ظاہِر ہو ، (یعنی جو بیماری کی وجہ سے چارہ نہ کھائے )ایسا لنگڑا جو خود اپنے پاؤں سے قُربان گاہ تک نہ جاسکے ، جس کے پیدائشی کان نہ ہوں یا ایک کان نہ ہو، وحشی(یعنی جنگلی) جانور جیسے نِیل گائے ، جنگلی بکرایا خُنثیٰ جانور ( یعنی جس میں نر و مادہ دونوں کی علامتیں ہوں ) یا جَلّالہ جو صِرف غلیظ کھاتا ہو ۔ یا جس کا ایک پاؤں کاٹ لیا گیا ہو، کان، دُم یاچَکّی ایک تہائی (3 / 1)سے زیادہ کٹے ہوئے ہوں ناک کٹی ہوئی ہو ، دانت نہ ہوں (یعنی جَھڑ گئے ہوں ) ، تھن کٹے ہوئے ہوں ، یا خشک ہوں ان سب کی قربانی نا جائز ہے ۔ بکری میں ایک تھن کا خشک ہونا اورگائے ، بھینس میں دو کا خشک ہونا، ’’ناجائز‘‘ ہونے کیلئے کافی ہے ۔ (دُرِّمُختارج۹ص۵۳۵ ۔ ۵۳۷، بہارِ شریعت ج۳ص۳۴۰، ۳۴۱ ) جس کے پیدائشی سینگ نہ ہوں اُس کی قربانی جائز ہے ۔ اور اگر سینگ تھے مگرٹوٹ گئے ، اگر جڑ سمیت ٹوٹے ہیں تو قربانی نہ ہوگی اور صرف اوپر سے ٹوٹے ہیں جڑ سلامت ہے تو ہوجائے گی ۔ (عالمگیری ج۵ص ۲۹۷) قربانی کرتے وَقْت جانور اُچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مُضِر نہیں یعنی قربانی ہو جائے گی اور اگر اُچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہوگیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فورا ًپکڑکر لایا گیا اور ذَبْح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی ۔ (بہارِ شریعت ج۳ص۳۴۲، دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتارج۹ص۵۳۹) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9