Fatwa #1900
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جاڑوں کے موسم میں جو اونی ٹوپی یا ٹوپا اوپر سے موڑ کر اوڑھتے ہیں اس کو لگاکر نماز کا کیاحکم
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,938
سوال (Question):
جاڑوں کے موسم میں جو اونی ٹوپی یا ٹوپا اوپر سے موڑ کر اوڑھتے ہیں اس کو لگاکر نماز کا کیاحکم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جاڑوں کے موسم میں جو اونی ٹوپی یا ٹوپا اوپر سے موڑ کر اوڑھتے ہیں اس کو لگاکر نماز کا کیاحکم
سوال : جاڑوں کے موسم میں جو اونی ٹوپی یا ٹوپا اوپر سے موڑ کر اوڑھتے ہیں اس کو لگاکر نماز کا کیاحکم ہے؟ جبکہ علماء کرام نے کپڑے کو موڑ کر نماز پڑھنے کے لئے منع فرمایا ہے تو اب یہاں بھی کپڑے کو موڑنا پایا جارہاہے.. یا اس کے متعلق کیا الگ حکم ہے؟؟.. رہنمائی فرمائیں۔؟ سائلین : محمد شعیب اشرفی و محمد عمران برکاتی ہزار کھولی مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب جاڑے کے موسم میں جو اونی ٹوپی موڑ کر پہننے کا رواج ہے وہ شرعاً کف ثوب نہیں… فقہاء کی اصطلاح میں “کف ثوب” یہ ہے کہ عادت کے خلاف کپڑے کو موڑ کر استعمال کیا جائے… یا یہ کہاجاسکتا کہ کنٹوپ کی وضعیت ہی موڑ کر پہننے کی ہے، لہذا وہ کف ثوب میں داخل نہیں.. اور یہاں ایسا نہیں یہ ٹوپی عام طور پر موڑ کر ہی استعمال کی جاتی ہے۔ بلکہ بہت ساری ٹوپیاں ایسے ہی موڑ کر پہنی جاتی ہیں۔ یہ موڑنا عادت کے موافق ہے اسلئے اس طرح اونی ٹوپی موڑ کر نماز پڑھنا جائز و درست ہے اس سے نماز میں کوئی ذرا برابر بھی کوئی کراہت نہ آئے گی ! یاد رکھیں. کسی کپڑے کو ایسا خلاف عادت پہننا جسے مہذب آدمی مجمع یا بازار میں نہ کر سکے اور اگر کرے تو بے ادب خفیف الحرکات سمجھا جائے یہ مکروہ ہے۔ (فتاوی رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ ٤٤٧، مکتبہ رضویہ ) اسی کو فتاویٰ فیض الرسول میں بھی نقل کیا گیا ہے… حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کسی کپڑے کو ایسا خلاف عادت پہننا کہ کسی مہذب آدمی مجمع یا بازار میں نہ کر سکے اور اگر کرے تو بے ادب خفیف الحرکات سمجھا جائے یہ مکروہ ہے۔ ۔ (فتاوی فیض الرسول، ج ١، ص: ٣٧٣) راقم نے دوران تخصص فی الفقہ خود حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ سے کنٹوپ کے موڑنے کے تعلق سے پوچھا تو قبلہ نے یہی فرمایا تھا کہ… کنٹوپ کی وضعیت ہی موڑ کر پہننے کی ہے، لہذا وہ کف ثوب میں داخل نہیں وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9