Fatwa #885
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جتنی نمازیں قضا تھیں اس سے زیادہ پڑھ لیا تو کیا حکم ہے ؟ / نماز کے مسائل
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,866
سوال (Question):
جتنی نمازیں قضا تھیں اس سے زیادہ پڑھ لیا تو کیا حکم ہے ؟ / نماز کے مسائل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جتنی نمازیں قضا تھیں اس سے زیادہ پڑھ لیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال ایک شخص نے قضائے عمری نمازیں جتنی اس کے ذمہ تھیں اس سے زائد پڑھ لی تو کیا اس نے غلط کیا؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ نہیں، غلط نہیں کیا بلکہ اچھا کیا، اس کی وجہ سے وہ اللہ تعالی کے نزدیک یقینی طور پر بری الذمہ ہو جائے گا ۔ ہاں اگر سب قضا نمازیں ادا ہوگئیں اس کے بعد بھی وہ احتیاطاً ادا کر رہا ہے تو فرض اعتقاد کرکے ادا نہ کرے ۔ بلکہ یوں نیت کرے کہ میرے ذمہ فرض فجر، ظہر، عصر، مغرب یا عشاء نماز بھول چوک سے رہ گئی تو میں نے اس فرض نماز کی ادائیگی کی نیت کی، اس نیت سے نماز پڑھے تاکہ یہ لازم نہ آئے کہ جو چیز فرض نہیں ہے اس کو یہ فرض اعتقاد کرے ۔ کیونکہ غیر فرض کو فرض تسلیم کرنا ناجائز ہے لہذا یہ احتیاط سے نیت کرنا چاہیے ۔ و اللہ تعالی اعلم ۔ کتبــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9