صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #791 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

جس کھانے میں شبہ ہو اس کو بسم اللہ پڑھ کر کھانا

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 4,947

سوال (Question):

جس کھانے میں شبہ ہو اس کو بسم اللہ پڑھ کر کھانا

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

جس کھانے میں شبہ ہو اس کو بسم اللہ پڑھ کر کھانا

سوال : زید ہمیشہ سفر میں رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہوٹلوں میں کھانا کھاتا ہے، ہوٹل کے گوشت میں اس کو شبہ رہتا ہے کہ حلال ہے یا حرام تو کیا اس کو بسم اللہ پڑھ کر کھا سکتا ہے؟ الجوابـــــــــــــــــــ بسم اللہ پڑھ کر تو ہر چیز کھانی چاہیے ، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو کھانا حرام ہے وہ بسم اللہ پڑھ لینے سے حلال ہوجائے گی ،بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ جان بوجھ کر حرام کھانے پر بسم اللہ پڑھنا حرام ہے اور کسی نے حرام کو حلال جان کر بسم اللہ پڑھ دیا تو کفر بھی ہو جائے گا، اب اگر معلوم ہے کہ اس ہوٹل کا مالک سنی صحیح العقیدہ ہے اور اس کے کارندے بھی اسی طرح کے ہیں ان پر بد عقیدگی اور بدمذہبیت وغیرہ کی نشانیاں نہیں پائی جاتی ہیں تو ایسی صورت میں اس ہوٹل سے گوشت کھا سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ۔ فتوی جواز کا ہے مگر تقوی احتراز کا ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ کتبـــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh